کلیجی کی بد بو کیسے ختم کریں؟ جانیں اس کو بدبو سے پاک بنانے کا وہ طریقہ جو ہوٹلوں میں شیف استعمال کرتے ہیں

admin

kaleji ki badbu khatam karne ka tarika

بقر عید ہو گھر میں کلیجی نہ پکے یہ کیسے ممکن ہے، بڑی عید پر جیسے قربانی کا گوشت تیار ہوتا ہے تو سب سے پہلے کلیجی چولہے پر چڑھا دی جاتی ہے۔لیکن اکثر خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ کلیجی کو اتنا دھوتی ہیں لیکن اس کی بدبو نہیں ختم ہو پاتی اور اس کو اچھی طرح پکانے کے باوجود بھی اس کی بد بو ختم نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے کھانے کا سارا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے ۔لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیو نکہ آج ہم لائے ہیں کچھ گھریلو ٹوٹکے جن کی مدد سے آپ کی یہ پریشانی بھی دور ہو جائے گی۔

کلیجی کی بدبو دور کرنے کا طریقہ:

1:ایک بڑا لہسن کا ٹکڑا لے کر اس کا چھلکا اتارے بغیر اس کو کچل لیں اور اسے اچھی طرح سے کلیجی پر لگا کر آدھے گھنٹے کےلیے چھوڑ دیں،اس کے بعد اسے اچھی طرح پانی سے دھو کر چھلنی سے 2: چھان لیں تاکہ اس کا سارا پانی مکمل طور پر نکل جائے ، اب جب آپ کلیجی پکائیں گے تو اس میں سے بدبو نہیں آئے گی۔
3:کلیجی کو پکانے سے پہلے اگر تیل میں چار سے پانچ دانے میتھی کے ڈال دیے جائیں تو اس سے بھی کلیجی سے بدبو نہیں آئے گی
4:کلیجی کاٹنے سے پہلے اسے 6 سے 7 بار اگر پانی اچھی طرح دھو لیا جائے تو اس میں جما ہوا خون نکل جاتا ہے
5:کلیجی کو بنا دھوئے اس میں ایک عدد لیموں نچوڑ کر ڈالیں اور پندرہ منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیں پھر پانی اچھی طرح دھولیں اب اس کو پکائیں تو بدبو ختم ہو چکی ہوگی
6:کلیجی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹنے کے بعد پانی میں ڈال کر اس میں پانچ چمچ سرکہ ڈالیں اور 20منٹ کے لیے چھوڑ دیں ایسا کرنے سے بھی کلیجی بلکل صاف ہوجاتی ہے اور بدبو بھی ختم ہو جاتی ہے

Leave a Comment