کیا آپ بھی کمر درد کا شکار ہیں تو اب انگوٹھوں کی مدد سے علاج کریں.مزید جانیں

admin

kamar dard ka ilaj in urdu

آج کل ہر دوسرا انسان مختلف قسم کے جسمانی دردوں میں مبتلا ہے کسی کو کمر کا درد ہے ،تو کسی کو ٹانگ کا، کسی کو پیر میں تکلیف ہے، تو کسی کو جگر میں تکلیف ہے، اور سب ہی دواوں پر گزارہ کر رہے ہیں، مگر چند ایسے پریشر پوائنٹس موجود ہیں جن کو دبانے سے آپ کو جلد ریلیف مل سکتا ہے۔

کمر درد:
اگر کسی کو کمر درد کی شکایت ہے تو وہ اپنے دونوں انگھوٹوں کی مدد سے کمر کے درمیان ہر 5 منٹ بعد 5 سیکنڈ کے لئے زور دے اور انگھوٹے کی ہڈی کی اوپر بھی زور ڈالے۔ اس سے کمر درد میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔

جگر میں درد:
اگر کسی کو جگر میں درد کی شکایت ہے تو وہ اپنی پنڈلیوں کو انگھوٹوں سے دبائیں اور ہر 5 سیکنڈ بعد 5 سیکنڈ کے لئے ایسا کریں کیونکہ اس سے آپ کی رگیں بھی کھلیں گی اور جسم میں خون کی روانی بھی بہترین ہوگی۔

ٹانگوں میں درد:
اگر آپ کو ٹانگوں کے درد کی شکایت ہے تو پیروں کے نچلے حصے کے درمیان میں انگھوٹوں کی مدد سے 5 سیکنڈ تک زور سے دبائیں اور پھر جب زیادہ درد محسوس کریں تو اسی طرح دبائیں ، یہ ایک بہترین پریشر پوائنٹ ہے جو کہ نہ صرف ٹانگوں کے درد کو ختم کرتا ہے بلکہ سکون کی نیند بھی فراہم کرتا ہے۔

سر درد :
سر درد کی شکایت میں ہاتھ کے انگھوٹوں کو کان کے اوپر والے حصے پر رکھ کر زور سے دبائیں اس سے درد میں کمی آ جاتی ہے۔

کان درد:
کانوں میں درد کی شکایت ہے تو اس کے لئے آپ ماتھے کے درمیان میں دو انگلیوں کی مدد سے زور دیں اور 5 سیکنڈ کے بعد چھوڑ دیں، پھر کان کے پچھلے حصے پر ہلکا ہلکا زور دیں، یہ دونوں پریشر پوائنٹ آپ کو کان کے درد میں آرام دیتے ہیں ۔

Leave a Comment