جس کی سماعت کمزور ہو یا کان میں درد ہو اسے چاہیے کہ اس ایک لفظ کا حسب توفیق ورد کرے

admin

al sami name of allah ka wazifa

اَلسَّمِیْعُ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک اسم ہے ۔ السمیع کا معنی ہے ، بہت زیادہ سننے والا ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس مبارک نام کا وظیفہ کرنے سے اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے بندے سے راضی ہوتا ہے۔ اس اسم کا وظیفہ کرنے سے اللہ تبارک و تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے اور پڑھنے والے کی تمام حاجتیں پوری ہوتی ہیں ۔

اس نام مبارک کے وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ پریشانیاں کو دور فرماتا ہے ۔ جن لوگوں کے کان میں درد ہو یا پھر کان میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی مسئلہ ہو ، یا سماعت کمزور ہو تو انہیں چاہیے کہ وہ السمیع کا ورد باقاعدگی کے ساتھ کریں ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ اس وظیفے کی برکت سے ان کی سماعت اور کان کا درد بھی ٹھیک ہو جائے گا ۔

السمیع کا وظیفہ شفایابی سماعت اور قبولیتِ دعا کے لیے انتہائی مقبول اور مجرب ہے ۔ یَا سَمِیْعُ کا وظیفہ کرنے سے بے شمار برکتیں اور فوائد و ثمرات حاصل ہوتے ہیں ۔
اس وظیفہ سے ثقل سماعت کی شکایت دور ہوتی ہے اور دعائیں قبول ہوتی ہیں۔

ہر جمعرات کے روز نماز چاشت کے بعد با وضو 500 مرتبہ السمیع پڑھنے سے اس کے فوائد و تاثیرات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔اس مبارک وظیفہ کو پڑھتے وقت اس کے اوّل و آخر میں 11، 11 بار درود ابراہیمی پڑھ کر السمیع کا ورد سو (100) بار روزانہ کریں۔ اس وظیفہ کو آپ حسب توفیق ، حسب ضرورت اور حسب ذوق 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ یا عمر بھر کے لئے بھی جاری رکھ سکتے ہیں ۔

Leave a Comment