Kamyabi Pane Ke 10 Amaal

admin

Kamyabi Pane Ke 10 Amaal

اللہ رب العزت نے انسانوں کو پیدا فرمایا تاکہ انسان اللہ رب العالمین کی عبادت کریں ، اللہ رب العالمین کی وحدانیت کا اقرار کریں اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ واصحابہ وبارک وسلَّم کے حکم کی پیروی کریں اور نیک اعمال کر کے حقیقی کامیابی (یعنی اللہ رب العزت کی رضا اور جنت) حاصل کریں ۔ اور بُرے اعمال سے بچ کر ہمیشہ کی ذلت (یعنی اللہ رب العزت کی ناراضی اور جہنم) سے نجات حاصل کر سکیں۔ فلاح اور کامیابی پانے والے مختلف اعمال جو قرآن مجید میں بیان کئے گئے ہیں ان میں سے 10 درج ذیل ہیں ۔

فلاح اور کامیابی دینے والے اعمال میں سے ایک عمل یہ بھی ہے کہ اللہ رب العالمین اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ واصحابہ وبارک وسلَّم کے ہر حکم کی مکمل پیروی کی جائے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ پاک میں ارشاد فرمایا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ : (یصلحْ لَكمْ اَعمَالكُمْ وَیَغْفرْ لَكُمْ ذنوْبَكمْؕ-وَ مَن یطِعِ اللهَ وَ رَسُوْلَه فقَدْ فَاز فَوْزا عَظِیْما(۷۱)) ترجمہ کچھ یوں ہے کہ : اور جو اللہ (تعالیٰ) اور اس کے رسول (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم)کی فرمانبرداری کرے گا اس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔ (پارہ نمبر 22 ، الاحزاب : 71)

اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں توبہ کرنا بھی کامیابی دلانے والا ایک عمل ہے جیسا کہ اللہ پاک کا فرمان عالی شان ہے کہ : (وَتُوْبوْۤا اِلَى اللهِ جَمِیعا اَیهَ الْمؤْمِنوْنَ لَعَلکمْ تُفْلِحُوْنَ(۳۱)) ترجمۂ یہ ہے کہ : اور اے مسلمانو! تم سب اللہ (تعالیٰ) کی طرف توبہ کرو اور اس امید پر کہ تم کامیابی پاؤ۔ (پارہ نمبر 18 ، النور 31)

نماز میں خشوع اور خضوع پیدا کر کے نماز ادا کرنا بھی کامیابی دینے والے اعمال میں سے ایک ہے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ : (الذِیْن هُمْ فی صَلاتِهمْ خشِعوْنَۙ(۲)) ترجمۂ یوں ہے کہ : جو اپنی نماز میں خشوع اور خضوع کرنے والے ہیں۔ (پارہ نمبر 18 ، المؤمنون : 2)

فضول اور بے ہودہ باتوں سے پرہیز کرنا بھی کامیابی اور فلاح دینے والا ایک عمل ہے۔ جیسا کہ اللہ پاک نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ : (وَالذِیْنَ همْ عَنِ اللغوِ مُعْرضوْنَۙ(۳)) ترجمۂ یوں ہے کہ : اور وہ جو فضول بات سے منہ موڑ لینے والے ہیں۔ (پارہ نمبر 18 ، المؤمنون : 3)

کامیابی دینے والا ایک عمل زکوٰۃ ادا کرنا بھی بیان کیا گیا ہے ۔ قرآنِ پاک میں ارشاد ہے کہ : (وَالذیْنَ هُمْ لِلزكوةِ فٰعلُوْنَۙ(۴)) ترجمۂ کچھ یہ ہے کہ : اور وہ جو زکوٰۃ دینے (کا کام کرنے ) والے لوگ ہیں۔ (پارہ 18 ، المؤمنون : 4)
شرمگاہ کی حفاظت کرنا بھی کامیابی دینے والا ایک عمل ہے۔ اللہ رب العالمین نے ارشاد فرمایا ہے کہ: (وَالذیْنَ هُم لِفرُوْجهمْ حٰفظُوْنَ۵)) ترجمۂ یوں ہے کہ: اور وہ (لوگ )جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ (پارہ نمبر 18 ، المؤمنون : 5)

فلاح اور کامیابی دلانے والے اعمال میں سے 2 اعمال امانت میں خیانت نہ کرنا اور وعدے کو پورا کرنا بھی ہے۔ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا ہے کہ : (وَالذیْنَ همْ لِامنتهِمْ وَعهْدهِمْ رعُوْنَۙ(۸)) ترجمۂ یوں ہے کہ : اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدے کی پابندی کرنے والے ہیں۔ (پارہ 18 ، المؤمنون : 8)

پانچوں فرض نمازوں کو ان کے ٹائم پر ادا کرنا اور پھر ان پر محافظت اختیار کرنا بھی آخرت میں کامیابی کا سب سے اعلیٰ اور بہترین عمل ہے۔ جیسا کہ اللہ رب العالمین نے فرمایا ہے کہ : (وَالذِیْنَ همْ عَلى صَلوتهِمْ یُحافِظوْنَۘ(۹)) ترجمۂ یہ ہے کہ : اور وہ (لوگ ) جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ (پارہ 18 ، المؤمنون : 9)

نفس کو مذموم صفت جیسا کہ ریاکاری،تکبر ، بغض و حسد اور دنیا کی محبت اور الفت سے پاک کرنا بھی اُخروی کامیابی حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا ہے کہ: (قدْ اَفلَحَ مَن تَزَكىۙ(۱۴)) ترجمۂ یوں ہے کہ : بے شک جس (انسان) نے خود کو پاک کرلیا وہ کامیابی کا گیا۔ (پارہ 30 ، اعلیٰ : 14)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان اعمال کو کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں دنیا اور آخرت کی حقیقی فلاح اور کامیابی عطا فرمائے ۔ آمین

Leave a Comment