اَلْمُہَیْمِن : اس کا مطلب ہے حفاظت فرمانے والا اور نگہبانی کرنے والا۔ یہ اللہ تعالیٰ کا نام مبارک ہے ۔ محافظتِ احوال اور قلبی توجہ کے لیے یہ وظیفہ انتہائی مجرب اور مقبول ہے ۔
: یا مُھَیْمِنُ پڑھنے کے فوائد اور ثمرات درج ذیل ہیں ۔
Ya Qahhar Ka Wazifa Ya Qahhar Benefits Ya Qahhar 100 Times
اللہ رب العزت کے اس اسم پاک کا وظیفہ کرنے والا چونکہ مھیمن (اللہ تعالیٰ) کی قدرت کے ساتھ اپنے قلب کی اصلاح، معاملے اور حال پر اللہ رب العزت کی مدد چاہتا ہے لہٰذا اس کے پڑھنے والے سے ہر چیز خوف کھاتی ہے (اور اس کے پڑھنے والے کو نقصان نہیں پہنچا سکتی) کیونکہ اس کے پڑھنے والے کا نگہبان خود اللہ تعالیٰ ہوتا ہے۔
Al Ghaffar Ka Wazifa Powerful Wazifa for Hajat
اس وظیفہ کو غسل کرنے کے بعد خلوت یعنی تنہائی میں بیٹھ کر نماز کے بعد قلبی توجہ کے ساتھ پڑھے کیونکہ توجہ کے ساتھ پڑھنے کے بعد ہی دل میں نور پیدا ہو گا اور دل پاک اور روشن ہو جاتا ہے ۔ اس مبارک وظیفہ کو پڑھتے وقت اس کے اوّل اور آخر میں 11، 11 بار درود ابراہیمی پڑھ لیں ۔ اور اس نام مبارک کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کیجیے ۔ اللہ تعالیٰ کے نام مبارک کے اس وظیفہ کو آپ حسب ضرورت اور حسب توفیق 11 دن، 21 دن , 40 دن یا اس سے بھی زیادہ جتنا عرصہ کے لیے آپ چاہیں اتنے عرصے کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔