Kapde Dhone Ka Sahi Tarika

admin

Kapde Dhone Ka Sahi Tarika

کپڑے دھونا ایک بہت ہی مشکل کام لگتا ہے کیونکہ اس سے تھکن میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے سارے کپڑے بھی ٹھیک سے نہیں دھل پاتے۔
کپڑے دھونے کے دن کو ‘لانڈری ڈے’ کہا جاتا ہے۔ لیکن پاکستان میں اس کو مشین لگانے کے دن سے منسوب کیا جاتا ہے۔
جیسا کہ ہم پرانے وقتوں سے کپڑے دھوتے آرہے ہیں اور ایسا کرنا ضروری بھی ہے تا کہ ہم پاک اور صاف دکھائی دے سکیں۔
لیکن کپڑے دھونے سے متعلق چند چیزیں ایسی بھی ہیں جو ہم جانتے ہوئے بھی غلط کر جاتے ہیں۔ وہ غلطیاں کونسی ہیں آیئے آج جانتے ہیں تاکہ اگلی بار کپڑے دھوتے ہوئے آپ کے لیے آسانی پیدا ہوسکے۔

1- ایک ہی دن میں سارے کپڑے دھونا:
اکثر عورتوں نے ہفتہ اور اتوار کا دن کپڑے دھونے کے لیے مقرر کر رکھا ہوتا ہے اور اس میں پورے ہفتے کے ڈھیروں کپڑے جمع ہوجاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اگر خواتین میلے کپڑوں کے انبار سے بچنا چاہتی ہیں تو روزانہ یا ایک دن چھوڑ کے تھوڑا وقت نکال کر تھوڑے تھوڑے کپڑے دھو لیا کریں تا کہ کپڑوں کے پہاڑ جیسے انبار سے بچا جا سکے۔

2. واشنگ مشین کو صاف نہ کرنا:
کیا کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ آپ نے کپڑے دھوئیں ہوں اور اس کے باوجود ان میں سے عجیب بو آ رہی ہو؟ ایسا واشنگ مشین کو صاف نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لہٰذا اپنی واشنگ مشین کو ایک بار اچھی طرح دھو لیں تا کہ اگلی بار آپ کے کپڑوں سے بدبو نہ آئے۔

3. کپڑوں کو مشین میں زیادہ دیر تک رکھ دینا:
ہم بعض اوقات واشنگ مشین میں کپڑوں کو رکھ کر بھول جاتے ہیں۔ انہیں زیادہ دن چھوڑنا نہ صرف غیر صحت مند ہے بلکہ انہیں دھونے کا مقصد بھی خراب ہو جاتا ہے۔ خیال رکھیں کہ کپڑے کچھ دیر کے لیے واشنگ مشین میں رکھیں اس کے بعد انہیں فوراً نکال کر سوکھنے کے لیے لٹکا دیں۔

4- بہت کم یا بہت زیادہ ڈٹرجنٹ کا استعمال:
کپڑے دھونے کے لیے کتنا ڈٹرجنٹ استعمال کرنا چاہیے؟ بعض اوقات ، ہم بہت زیادہ تو کبھی بہت ہی کم ڈٹرجنٹ استعمال کرتے ہیں اور اس کی صحیح مقدار کا بہت سی خواتین کو معلوم ہی نہیں ہوتا۔ سرف کی مناسب مقدار ہی کپڑوں کو صاف اور اچھا بنا سکتی ہے۔

Leave a Comment