Gardan Ka Kalapan Kaise Dur Kare

admin

Gardan Ka Kalapan Kaise Dur Kare

کیا آپ گردن، کہنی اور گٹھنے کے کالے پن سے پریشان ہیں؟ تو جانیئے یہ آسان ٹپ جو منٹوں میں آپ کے اس مسئلے کو حل کر دے گی۔

ہمارے چہرے کا رنگ جسم کے باقی حصوں سے زیادہ صاف ہوتا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو ہم اپنی جلد کا خیال نہیں رکھتے یا پھر ہارمونل خرابیوں کی وجہ سے جسم میں انسولین کی زیادہ مقدار بن جاتی ہے جس سے کہنی، گھٹنے، گردن، انگلیوں کی ہڈیاں بھی کالی ہونے لگتی ہیں۔

بس یہ نسخہ استعمال کریں اور جلد بازی پر یقین بالکل نہ کریں کیونکہ کوئی بھی ٹریٹمنٹ فوری طور پر اثر نہیں کرتا بلکہ کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

گردن، کہنی، گٹھنے اور جسم کے دیگر کالے حصوں کو صاف کرنے کی ایک آسان ٹپ:
٭ ایک پیالے میں نیم گرم پانی لیں، اس میں تولیہ ڈال کر اچھی طرح سے نچوڑ لیں اور پھر اس تولیے کو جسم کے کالے حصوں پر آرام سے ملیں، یعنی ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔
پھر ایک چمچ چینی، نمک، لیموں کا رس اور آلو کا رس مکس کریں اور ان جگہوں پر 20 منٹ تک مساج کریں لیکن مساج اس طرح کریں کہ جلد پر آپ کو کچھ تناؤ محسوس ہو، یعنی تھوڑا زور سے رگڑیں۔
اس کے بعد ایک چمچ بیسن، ایلوویرا جیل،ہلدی اور ٹماٹر کے رس کو مکس کرکے اس سے بھی مساج کریں اور 15 منٹ تک خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے اپنی جلد کو صاف کرلیں۔

نوٹ:
اس ٹپ کو آپ روزانہ استعمال کریں لیکن کبھی بھی دھوپ سے آنے کے بعد اس کو استعمال نہ کریں کیونکہ سورج سے جھلسی ہوئی جلد پر فوری طور پر لیموں یا ٹماٹر لگانا خطرے سے خالی نہیں ہوتا لہٰذا آپ رات یا شام میں کسی بھی وقت یہ کام کرلیں۔

Leave a Comment