خوبانی سردپہاڑی علاقوں میں پیدا ہونے والا پھل ہے جو کہ غذائیت اور ذائقے سے بھر پور پھل ہے۔اس کو ذرد آلو بھی کہتے ہیں۔یہ پھل فولاد، فائبر، پوٹاشیم، اور بیٹا کروٹین سے مالامال ہوتا ہے۔یہ پھل دو حالتوں میں پایا جاتا ہے تازہ اور خشک، طبی ماہرین کے مطابق دونوں حالتوں میں اس کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید ہے ۔
خوبانی کے بہت سے ان گنت فائدے ہیں جن میں سے کچھ فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
خوبانی کے فوائد
1)۔نہار منہ پانچ سے سات دانے خوبانی کھا کے اوپر سے ایک گلاس لسی پی لیں نظام ہاضمہ کو بہتر بنا کے قبض کو دور کرتی ہے، سینے میں ہونے والی جلن کو بھی ختم کرتی ہے۔
2)۔خوبانی کے روزانہ استعمال سے خون کی روانی کے لیے فائدہ مند ہے-
3)۔زکام،نز لہ ، گلے کی خرا ش اورمنہ کی بد بو دور کرنے کے لیے روزانہ پانچ دانے خوبانی ہمراہ گرم پانی استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔
4)۔50 گرام خشک خوبانی سبز چائے کے ساتھ نہار منہ استعمال کرنے سے پیٹ کے کیڑے صاف ہو جائیں گے۔
5)۔خوبانی میں شامل لائکوپین نہایت مضر صحت کولیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح کوکم کرکے شریانوں کو صاف کرتا ہے۔
6):بھوک کی کمی یا معدے میں بوجھ کی صورت میں ایک پاؤ خوبانی دس گرام سونف کے ساتھ روزانہ استعمال کرنا مفید ہے۔
7)۔ خون میں گرمائش اور پھوڑے پھنسیوں کی صورت میں تیس گرام عناب، سو گرم خوبانی، تین سو ملی لیٹر پانی میں بھگو کے رات کو رکھ دیں صبح اچھی طرح مل کر اس کو چھان لیں اور تھوڑی سی مصری ملا کے نہار منہ اسے استعمال کریں ۔
8)۔خوبانی کا رس کانوں میں ڈالنے سے بہرہ پن دور ہو جاتا ہے. کان میں درد ہونے کی صورت میں بھی اس ٹوٹکے کو استعمال کر سکتے ہیں۔
9)۔پانچ عدد انجیر اور پانچ عدد خوبانی رات کو پانی میں بھگو دیں صبح پانی کے ساتھ ہی استعمال کریں بواسیر میں فائدہ پہنچاتی ہے۔
10)۔خوبانی کا استعمال جگر کی سختی کو دور کر تی ہے