کریلا اور اس کا جوس انسانی صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے

admin

karele ke juice ke fayde in urdu

کریلا ایک ایسی سبزی ہے جس کا نام لوگوں کے چہرے پر تلخی پھیلاتا ہے جبکہ کریلا کئی بیماریوں سے نجات دلانے کا ذریعہ ہے۔ مثلاً کریلا سانس کی بیماریوں میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ روزانہ ایک گلاس کریلے کا جوس پینے سے فرق صرف ایک ہفتے میں واضح ہو جاتا ہے۔ کریلے کا استعمال کیل مہاسوں اور جلد کے انفیکشن سے چھٹکارا پانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس صورت میں کریلا کے رس میں لیموں کا رس ملا کر پینا فائدہ مند ہے۔

کریلا خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے اور انسولین کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کریلا جلدی ہضم ہونے والی سبزی ہے۔ اس میں موجود فائبر قبض کشا ہے۔ کریلا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے جبکہ شریانوں میں خون کے جمنے کو دور کرکے ہارٹ اٹیک کا خطرہ ختم کرتا ہے۔ یہ بلڈ شوگر کی مقدار کو کم کرتا ہے۔ کریلا دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ کریلا اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ایک ایسی سبزی ہے جو میٹابولزم اور نظام انہضام کو بہتر بنا کر وزن میں تیزی سے کمی لانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ کریلا کا جوس معیاری نیند لانے اور توانائی بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

کریلے کا جوس جسم سے زہریلے مادوں کو نکال کر خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔ یہ سبزی بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے کا بھی علاج ہے۔ اس کے لیے کریلے کا رس سفید بالوں پر 10 دن میں ایک بار لگائیں۔ اس عمل کو دہرانے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ غذائیت کے لحاظ سے کریلے میں وٹامن اے ، ڈی اور بی 6 ، پروٹین اور پوٹاشیم بھی ہوتا ہے جبکہ اس میں کیلوریز اور کولیسٹرول کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

کریلے کا استعمال قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ اسے پانی میں ابالنے سے موسمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ الرجی اور انفیکشن سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔ کریلے میں موجود وٹامن سی جسم میں مضر صحت اجزاء کو ختم کرتا ہے۔

اگرچہ کریلا اور اس کا جوس صحت کے لیے بہت اچھا ہے لیکن اسے روزانہ کم مقدار میں استعمال کرنا چاہیے ورنہ پیٹ میں درد ہوسکتا ہے۔

Leave a Comment