ایسا پھل جو ہمیں خوبصورت بنانے کے ساتھ بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے

admin

khubsurat hone ke liye phal

قدرت نے انسان کو بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے۔ اللہ رب العزت کی عطا کی ہوئی ہر نعمت میں ہی انسان کے لئے بے شمار ثمرات اور فوائد چھپے ہوئے ہیں ۔ انہی نعمتوں میں سے ایک نعمت غذائیت سے بھرپور پپیتا بھی ہے ۔ پپیتا کو استعمال کرنے کے بے شمار حیرت انگیز فائدے ہیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک درمیانے سائز کے پپیتے میں بھی 4 گرام فائبر، 17 گرام کاربس، 2 گرام پروٹین، 160 فی صد وٹامن سی، 35 فی صد وٹامن اے، 18 فی صد وٹامن بی 9 اور 11 فی صد پوٹاشیم موجود ہوتا ہے.پپیتے میں موجود لا ئیکوپن اور وٹامن سی جِلد کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اگر پپیتا کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو ایکنی، چھائیاں ، جھریاں ،سیاہ حلقے ، اور جِلد کے دیگر مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں۔

پپیتے کے ہزاروں فوائد ہیں ۔ اگر ہم یہ کہیں کہ یہ خوبصورتی اور صحت کے لئے ایک قدرتی ٹانک ہے تو بےجا نہ ہوگا ۔ پپیتے میں شامل وٹامن بی ،اے ، اور سی بالوں کو گرنے سے بچانے کے ساتھ ساتھ بالوں کو لمبا بھی کرتے ہیں۔پپیتا بیٹا کیروٹین سے بھرپُور پھل ہونے کی وجہ سے نظام تنفس کو بھی تقویت دیتا ہے ۔ یہ سانس کی نالیوں کی بندش کو بھی ختم کرتا ہے۔

پپیتا نہ صِرف ہماری جلد کے امراض کے لئے فائدہ مند و مؤثر ہوتا ہے بلکہ یہ ہمارے نظام انہضام کو بھی بہترین بنانے میں بھی مفید ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ وزن کم کرنے کے لئے بہت مفید ہوتا ہے ۔ پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ دل کی حفاظت بھی کرتے ہیں اور اس سے دل مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔پپیتا فائبر سے بھرپور پھل ہے ۔ یہ ذیابطس کے مریضوں کے لئے بھی بہت بہترین غذا ہے ۔

Leave a Comment