کشمش اور دودھ کو ساتھ ملا کر پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ یہ قیمتی نسخہ بالکل مفت ہے

admin

kishmish aur badam ke fayde in urdu

انسانی جسم کا صحت مند اور توانا ہونا ہماری صحت اور بہتر زندگی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ مگر ایسا آج کل کے دور میں سب کے ساتھ ہوتا ہے کہ تھوڑا سا کام کرنے کے بعدتھکاوٹ ہو جاتی ہے ویسے تو اس کا کوئی علاج ہے نہیں لیکن ہاں اخروٹ کا ایک نسخہ ضرور ہے جو کسی حد تک تھکاوٹ دور کرسکتا ہے۔

اس نسخے سے آپ کو کیوں فائدہ ہوگا؟اس میں شامل ہیں اخروٹ اور کشمش یہ دونوں ہی جسمانی سکون کے لئے اہم جزو ہیں۔ اخروٹ میں پروٹینز، وٹامنز، منرلز اور فیٹس جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ساتھ ہی جسمانی طاقت اور مضبوطی کےلئے نہایت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

کشمش میں ٹارٹرک ایسڈ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہاضمے کے ساتھ ساتھ اعصاب کو بھی سکون فراہم کرتا ہے. جس کی وجہ سے جسم کی تھکاوٹ جلد ہی ختم ہونے لگتی ہے۔ تو دوستو چلیں آج ہم آپ کو بھی بتاتے ہیں آسان نسخہ جو آپ کی دن بھر کی تھکاوٹ کو دور کرنے اور جسم کو مضبوطی دینے میں مددگار ہوسکتا ہے۔
نسخہ یہ ہے…
٭ ایک گلاس دودھ کو اچھی طرح گرم کرلیں اور اس میں چار دانے کشمش اور چار ہی اخروٹ کی گریوں کو اچھی طرح پکالیں۔
٭ اس کے بعد ایک چمچ مصری کا پسا ہوا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اس دودھ کو روزانہ نہار منہ پی لیں اور شوگر والے حضرات مصری کو چھوڑ کر ایسے بھی پی سکتے ہیں۔

Leave a Comment