اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک ” الرحیم ” کا وظیفہ پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی رحمت شامل حال ہوتی ہے ۔ جو انسان کثرت کے ساتھ اس اسم مبارک کا وظیفہ کرتا ہے تو اس کے پڑھنے والے کی ہر دعا قبول ہوتی ہے اور وہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ زمانے کے تمام خطرات سے بھی محفوظ رہتا ہے۔
’’یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ‘‘ کا ورد کرنے سے انسان کے دل سے سختی ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے پڑھنے والے کو ہر قسم کے خوف سے راحت مل جاتی ہے ۔ اگر کوئی مظلوم یہ وظیفہ پڑھ کر کسی ظالم کے پاس جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے شر سے بچا کر اپنی طرف سے بھلائی عطا کرے گا ۔ اس وظیفے کو کرتے وقت اس کے اول اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ ہر روز کریں۔ ان شاءاللہ تعالیٰ اس کے بے شمار فوائد حاصل ہوں گے ۔
آپ اس وظیفہ کو حسب ضرورت یا حسب توفیق 11 دن ، 21 دن ، 40 دن یا اس وظیفے کو عمر بھر بھی جاری رکھ سکتے ہیں ۔