ہرا دھنیا جو کہ کھانوں کو خوبصورت بناتا ہے، آج اس کے مزید فوائد جانئے

admin

hara dhaniya ke fayde in urdu

ہرا دھنیا کھانوں میں تو خوب مزے دیتا ہی ہے لیکن اگر اس کا پانی پیا جائے تو یہ آپ کی صحت کے لیئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ ہرے دھنیے میں وٹامن سی، اے ، کے، کیلوریز اور معدنیات پائی جاتی ہے۔ جانیں اس کو پینے سے آپ کو کیا کیا فائدہ ہوسکتا ہے ؟:

فوائد:
ذیابیطس:
برطانوی جرنل آف نیوٹریشن کے مطابق دھنیےکے پانی میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو خون میں شامل ہو کر شوگر کی سطح کم کرتے ہیں اور انسولین میں اضافہ کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

کولیسٹرول:
اگر آپ جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے پریشان ہیں تو دھنیے کا پانی کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

نظام انہضام:
دھنیا مختلف نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کا پانی معدے کو تقویت پہنچا کر نظام ہاضمہ کی کارکردگی کو بہتر بنا دیتا ہے۔

سوزش:
تحقیق کے مطابق دھنیا کے پتے قدرتی طور پر جسم کے کسی بھی حصہ کی انفیکشن کو کم کرنے کا ذریعہ ہیں۔ متاثرہ جگہ پر اس کا پانی لگائیں یا پینے میں بھی فائدہ مند ہے۔

اینٹی بیکٹریل:
دھنیا میں اینٹی بیکٹریل مرکبات بھی شامل ہیں، یہ مرکبات کسی بھی طرز کی انفیکشن کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جگر کے لیئے:
دھنیے کے پانی میں جگر کے تمام مسائل کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

دھنیے کا پانی بنانے کا طریقہ:
دھنیے کو دھو کر اچھی طرح صاف کرلیں پھر ایک گلاس پانی کو ابالنے کے لیے رکھیں اور اس میں دھنیے کو ڈال دیں پندرہ منٹ تک اس کو پکائیں اور پھر نیم ٹھنڈا ہونے پر اس کو پی لیں۔ ہر روز نہار منہ پینا زیادہ فائدہ مند ہے لیکن آپ چاہیں تو دن کے کسی بھی وقت پی سکتے ہیں۔

Leave a Comment