urdu maloomatUrdu Tipsدلچسپصحت

Lemon Benefits In Urdu-Lemon Ke Fawaid-Lemon Ke Fayde

لیموں کے کرشماتی فوائد جو کریں آپ کے روزمرہ کے کاموں میں بھرپور مدد اور بچائیں آپ کے ہزاروں روپے۔

لیموں جو دکھنے میں چھوٹا سا ہوتا ہے مگر اس کے بارے میں تفصیلاً اگر آپ جان لیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اس کی افادیت ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہے۔ لیموں کے صحت سے لے کر گھر کی عام چیزوں کو صحیح کرنے تک بے شمار فوائد ہیں۔ لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ، فاسفورس،پوٹاشیم، فولاد، اور وٹامن اے اور وٹامن ای بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جوکہ ہمارے لئے فائدے کا باعث بنتا ہے

آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کس طرح لیموں ہماری روزمرہ زندگی کے معاملات میں مدد کرتا ہے

المونیم کے برتن

کچھ لوگوں کے گھر تو بہت صاف ہوتے ہیں مگر پتیلیاں اتنی ہی گندی ہوتی ہیں جو دیکھ کر ہی کراہت آنے لگتی ہے۔ اس لئے اگر آپ کے گھر میں بھی ایسا ہی ہے تو صرف ایک لیموں کو کاٹ کر اس کو اچھی طرح سے پتیلی پر رگڑیں اور اگر روزانہ کھانا بنانے کے بعد اس طرح سے صفائی کریں گی تو جلد ہی جلے ہوئے تمام نشانات دور ہوجائیں گے اور آپ کے برتن بھی چمک جائیں گے۔

کیڑے بھگائیں

لیموں کا رس فرش گھر کے کونوں اور فرش پر چھڑک دیں اور لیموں کے چھلکے کے چھوٹے چھٹے ٹکڑے کرکے کچن یا گھر کے باہر والے دروازے کے اردگرد رکھ دیں، لال بیگ ،چیونٹیاں یا کوئی اور کیڑے سب بھاگ جائیں گے

مائیکروویو کی صفائی

مائیکرو ویو کے اندر چکنائی جم گئی ہو تو تین چائے کے چمچ لیموں کے رس کو ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح مکس کر کے مائیکرو ویو میں رکھ دیں اور پانچ سے دس منٹ تک مائیکرو ویو چلائیں، لیجئیے ہوگیا صاف آپ کا مائیکروویو بھی

شاور پر پانی کے دھبے پڑ جاتے ہیں جوکہ بہت بدنما لگنے لگتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شاور کے سوراخ بھی بہت جلد بند ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے پانی کم آتا ہے۔ ایک لیموں کاٹ کر اس کو اچھی طرح شاور پر رگڑیں اور جہاں جہاں نلکوں پر پانی کے دھبے پڑگئے ہیں وہاں رگڑیں۔ اب پانی بھی زیادہ آئے گا اور شاور بھی دوبارہ نئے جیسا ہو جائے گا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button