حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ آنحضرتﷺ ہر لحظہ اور لمحہ اللہ کی یاد میں مصروف رہتے تھے۔ ابن ماجہ میں لکھا ہے کہ حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی ؓ رات کو آپ کے آستانہ اقدس پر پہرہ دیتے تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ آپ کی تسبیح اور تہلیل کی آواز سنتے سنتے میں تھک جاتا تھا اور مجھے نیند آ جاتی تھی۔ بقول علامہ شبلی نعمانی ؒ اورعلامہ سید سلیمان ندوی ؒ (سیرت النبی :جلد سوم) اُٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے، کھاتے پیتے، سوتے، جاگتے، وضو کرتے، نئے کپڑے پہنتے، سوار ہوتے، سفر میں جاتے، واپس آتے، گھر میں داخل ہوتے، مسجد میں قدم رکھتے، غرض ہر حالت میں دل و جان ذکر الٰہی میں مصروف رہتے۔
آج ہم آپ کیلئے سورۃ الکوثر کا وظیفہ لیکر حاضر ہوئے ہیں۔ ماہ شعبان کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے سورۃ الکوثر کو اگر آپ اس طرح سے پڑھ لیتے ہیں تو انشاء اللہ ماہ رمضان سے پہلے آپ کی قسمت چمک جائیگی اگر کوئی حاجت ہے پریشانی ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تو یہ عمل کرلیں۔ اس وظیفہ کو کرکے آپ کا جو بھی مقصد ہوگا وہ پورا ہوجائیگا ۔ سورۃ الکوثر قرآن پاک کی سب سے چھوٹی سورت ہے ۔ اس سورت کو قرآن پاک میں بہت زیادہ فضیلت حاصل ہے ۔ جب کفار مکہ نے نبی پاک ﷺ کو ابتر کہنا شروع کردیا تو اس وقت سورۃ الکوثر کا نزول ہوا جس میں کفار کو ابتر کہا گیا ہے ۔
اس سورت میں اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کو حکم دیا ہے کہ آپ اپنے رب سے ہی رہنمائی طلب کیجئے ۔اپنے رب کیلئے نماز پڑھیے اور قربانی کیجئے بے شک آپ کا دشم ن ہے بے نام ونشان رہ جائیگا ۔ اگر کوئی شخص 1000مرتبہ سورۃ الکوثرکو پڑھ لیگا تو اللہ تعالیٰ اس کا داخلہ جنت میں ضرور کریگا اور اسے آبِ کوثر نصیب ہوگا ۔ اگر کوئی شخص جمعہ میں اس کو اتنی تعداد میں پڑھے گا اور درود پاک بھی ہزار مرتبہ پڑھے گا تو خواب میں حضورنبی پاکﷺ کی زیارت نصیب ہوگی ۔ سورۃ الکوثر قرآن پاک کی پارہ نمبر 30میں موجود ہے یہ نہایت مختصر ترین سورت ہے لیکن اس کے پڑھنے کے فضائل وبرکات بہت زیادہ ہیں۔ ماہ شعبان کے آخری مراحل گزر رہے ہیں۔ ان دنوں میں فرض نماز کے بعد آپ نے سورۃ الکوثر کو 129مرتبہ پڑھنا ہے ۔
جب آپ فرض پڑھ لیں اس کے بعد جائے نماز پڑ بیٹھ کر پہلے تین مرتبہ درود پاک پڑھ لیں اور درمیان میں 129مرتبہ سورۃ الکوثر کو پڑھیے ۔جب آپ پڑھ لیں تو آخر میں تین بار درود پاک پڑھ اس کا ثواب پیارے حبیبﷺ کی بارگاہ میں پیش کرکے اور اللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری سے دعا کیجئے آپ کا کوئی بھی مقصد ہوگا جو پورا نہیں ہوا اس خاص مہینے کے صدقے سے پورا ہوجائیگا ۔ اگرآپ کے حالات نہیں بدل رہے تو یہ عمل کرلیں رمضان سے پہلے آپ کے گھر کا ماحول بدل جائیگا جو بھی مالی پریشانی ہیں وہ حل ہوجائیں گی ۔