ماہ شوال میں ہفتہ کے دن کا خاص عمل- جو بھی حاجت ہوگی عمل کرتے ہی پوری

admin

mahe shawwal hajat ka wazifa

آ ج ماہ شوال میں ہفتے کے دن کا ایک ایسا عمل لے کر آئے ہیں۔ جس کے کرنے کی برکت سے انشاءاللہ ! معجزہ آپ اپنی آنکھوں سےد یکھیں گے ۔ ماہ شوال میں ہفتہ کے دن یہ ایک اسم کا وظیفہ آپ کریں ۔ پھر اپنی خواہشات اورحاجات کو پورا ہوتا ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ ماہ شوال میں ہفتہ کے دن کا یہ نہایت ہی خاص اور پرتاثیر عمل ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کے ایک صفاتی نام کا وظیفہ ہے۔ ہفتہ کے دن کسی بھی وقت آپ یہ وظیفہ کریں بہتر یہ ہے کہ آپ کسی نماز کے بعد یہ خاص وظیفہ کریں۔

نماز کے بعد قبلہ رخ بیٹھ کر اس ایک اسم کا ورد کریں ۔ پھر اپنی خواہشات اور دلی مرادوں کا تصور کرکے یقینی کامل کےساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ عمل کے دوران آپ نے کسی سے کوئی بات چیت نہیں کرنی ۔ اپنا مقصد اپنے ذہن میں رکھنا ہے۔ ایسے تمام بہن بھائی جن کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔ یا آپ کے دل میں کوئی حاجت ہے کوئی تمنا یا مراد ہے جو آپ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے پوری فرمائے۔ ماہ شوال میں ہفتہ کے دن کسی بھی نما زکے بعد یہ وظیفہ کریں پھر اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجات طلب کریں۔

تو اللہ تعالیٰ آپ کے تمام دعاؤں کو آپ کے حق میں ضرور قبول فرمائیں گے ۔ اور آپ کی دلی حاجات اپنے خزانوں سے پورا فرمائیں گے ۔ وہ اسم مبارک جس کا آپ نے وظیفہ کرنا ہے۔ وہ “یارافع” ہے۔ یہ وظیفہ آپ نے اس طرح کرنا ہے کہ ہفتہ کے دن کسی بھی نماز کے بعد وہیں جائے نماز پر بیٹھے رہیں ۔ اپنے حاجات کا تصور ذہن میں رکھ کر اول وآخر تین یا سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لیں۔ پھر تین سو مرتبہ یہ اسم مبارک ” یا رافع”کا ورد کریں۔ پھر تین مرتبہ یا سات مرتبہ درود پاک پڑھ لیں۔ آخر میں درود پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ تو مانگنے کی دیر ہوگی آپ جو بھی مانگیں گے اللہ تعالیٰ آپ کو وہ سب کچھ عطا فرمادیں گے۔

Leave a Comment