آدھا گلاس دودھ میں 4دانے یہ چیز ڈال کر پی لو ، اتنی طاقت ملے گی

admin

munakka khane ke fayde in urdu

منقہ کو آئیروید میں ایک دوا کے طور پرجاناجاتا ہے. منقہ کشمش سے زیادہ مفید ہوتا ہے ۔ آئیروید میں منقہ گلے سے متعقلہ بیماریوں کی سب سے بہتر دوائی سمجھی جاتی ہے. اس کو کھاناہمارے جسم کے لیے بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے.عام طور پر منقہ دو قسم کا ہوتا ہے ایک لال منقہ اور دوسرا کالا منقہ یہ کھانے سے خون بڑھتا اور بیماریاں دور ہوجاتی ہیں، رات کے وقت یا صبح کو پانچ سے دس دانے منقہ کےآدھا گلاس دودھ میں اُبال کر کھالیں اور اوپر سے دودھ بھی پی لیں۔

اگر آپ اس کو باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں تو یقین کریں‌ آپ بہت ساری چھوٹی موٹی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔دوستو اب ہم منقہ کے دس حیران کن فائدوں کے بارے میں جانتے ہیں ۔آپ رات کو سونے سے پہلے دس یا بارہ دانے منقہ کے دھوکر تھوڑے سے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اورصبح اُٹھ کرمنقہ کے بیج نکال کراسے اچھی طرح چبا کر کھانےسےجسم میں خون بڑھتا ہے اس کےعلاوہ منقہ خون کو صاف کرتا ہے.اس کے ساتھ ساتھ ناک سے بہنے والا خون بھی بند ہوجاتا ہے ۔

منقہ کو دو سے چار ہفتوں تک لازمی استعمال کرنا چاہیے۔آدھا گلاس یعنی تقریبا ایک پاؤ دودھ میں دس دانے منقہ کے اُبال کر اس میں ایک چمچ گھی اورحسب ضرورت چینی شامل کر کے صبح کے وقت پی لیں، اس سے جسمانی کمزوری دور ہوجاتی ہے. منقہ کے استعمال سے دل آنتوں اور خون کی خرابی پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ قبض کو بھی ختم کرتا ہے.

جن افراد کے گلے میں مسلسل خراش رہتی ہو یا نزلہ زکام، الرجی کیوجہ سے گلے میں تکلیف رہتی ہو، انہیں چاہیے کہ صبح وشام دونوں وقت چار یا پانچ دانے منقہ خوب چبا کر کھا لیں، مگر اوپر سے پانی نہ پئیں. دس دن تک مسلسل اسی طرح استعمال کریں.اگر بچے رات کے وقت بستر گیلا کرتے ہیں تو انہیں دو دانے منقہ کے بیج نکال کر تقریبا ایک ہفتہ تک کھلائیں. نزلہ زکام کی شکایت ہونے پر سات عدد دانے منقہ رات میں سونے سے پہلے بیج نکال کر دودھ میں ابال کرکھالیں ایک ہی خوراک سے ہی راحت ملے گی ۔

اگر نزلہ زکام بہت پرانا ہوچکا ہو تو ایک ہفتہ تک اس کو استعمال کریں. آنکھوں کی روشنی بڑھانے، ناخنوں کی بیماری ہونے پر، سفید داغ، خواتین میں بچہ دانی کی پریشانی میں منقہ کوآدھا گلاس دودھ میں اُبال کر تھوڑاسا گھی اور مصری شامل کر پینے سے بہت فائدہ ہوتاہے ۔ جتنا آسانی سے ہضم ہوسکے اتنا منقہ روزانہ کھانے سے ان سب پریشانیوں میں کافی فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔بارہ دانے منقہ ،پانچ چھوارے ،چھ پُھل مکھانے دودھ میں ابال کر کھیر بنا کر کھانےسے جسم مضبوط ہوتا ہے

ایسے لوگ جن کا بلڈ پریشر کم رہتا ہو انہیں ہمیشہ اپنے ہاتھوں کے اندر نمک والا منقہ رکھنا چاہیے یہ بلڈ پریشر کو بہت جلد نارمل رکھنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ دس دانے منقہ ایک انجیر کے ساتھ صبح کے وقت پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور رات کو سوتے وقت منقہ اور انجیر کو دودھ کیساتھ ابال کر استعمال کریں ایسا تین دن کریں ۔جتنا بھی پرانا بخار ہو ٹھیک ہوجاتاہے، ہر روز سونے سے ایک گھنٹہ پہلے دودھ میں اُبالے گئے گیارہ منقہ چبا چبا کر کھائیں اور دودھ کو بھی پی لیں اس کے استعمال سے قبض کی پریشانی بہت جلد دور ہوجائیگی۔

Leave a Comment