نمازمغرب یانماز عشا کے بعد نبی کریم ﷺ کا بتایا ہو ا یہ چھوٹاسا وظیفہ کر لیں۔روزی بھی ملے گی اور نوکری بھی

admin

nabi saw ka bataya hua wazifa for rizq

جو شخص اللہ اوراس کے رسول ﷺ پر ایمان لایا اس شخص کے لئےضروری ہے کہ ان کے احکامات کا بھی پابند رہے اللہ کے حکم کومانے اور اس پرعمل کرے محمد ﷺ کی ہر سنت کوہرادا کودل کی گہرائیوں سے محبت کے ساتھ تسلیم بھی کرے۔ نبی اکرمﷺ کے پاس صحابہ بھی پریشانیوں کولے کرجاتے تھے معاملات کے حل کے لئے بھی نبی کریم ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوتے تھے

اس کےعلاوہ اپنے مسائل پوچھنے کےلئے بھی حاضر ہوتے تھے اورزندگی گزارنے کے طریقے معلوم کرتے تھے .تو نبی کریم ﷺ نے ایک غریب شخص سے لے کر بادشاہ تک ہرآدمی کو اچھی زندگی گزارنے کے طریقے بتائے .اگرکوئی آدمی آپﷺ کے پاس جاتا کہ ہمارے گھر میں رزق کی تنگی ہے۔کوئی کاروبار نہیں ہے پریشان ہیں توآپ ﷺ کیا بتاتے آپﷺ فرمایا کرتے تھے سورہ واقعہ پڑھ لیا کرو.سورہ واقعہ ستائیسویں پارے کے اندرموجود ہے۔ اورپھریہ فرمایا کرتےتھے کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میرے ہرامتی کے سینے میں یہ سورہ محفوظ ہوجائے اوربہت سارے صحابہ کے واقعات بھی ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بہت جلیل القدر صحابی تھے۔ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے دورے خلافت میں ان کا جو ماہانہ معاوضہ تھا یعنی ان کی جو تنخواہ تھی وہ روک دی اوردل میں خیال کیا کہ وہ میرے پاس آئیں گے اور آ کر میرے پاس اپنی تنخواہ کا مطالبہ کریں گے کہ میرے کام کا معاوضہ کیوں نہیں دیا.

جب انہیں پتہ چلا کہ فارق اعظم رضی اللہ عنہ نے میرا مہینہ کا معاوضہ روک دیا ہےیعنی بند کردیا ہے تو فوراً اپنے گھرگئے اورجا کر بچیوں سے کہا کہ آج کے بعد تم سب گھر والوں نے سورہ واقعہ پڑھنی ہے انہوں نے پڑھنی شروع کردی اسی طرح چھ مہینے گزرگئے فاروق اعظم رضی اللہ عنہ انتظار کررہے ہیں کہ شائد حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائیں گے اورآ کر اپنے معاوضہ کا مطالبہ کریں گے کہ آپ نے میرا معاوضہ کیوں روکا وہ گئے نہیں اورآخر کارفاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو خود بلانا پڑا اورپوچھا کیا آپ نے اپنے لیے گھر میں کوئی اسٹاک جمع کر کے رکھا ہے چھ مہینے ہوگئے آپ نے میرے ساتھ کوئی رابطہ ہی نہیں کیا توانہوں نے فرمایا جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ آپ نے میری تنخواہ بند کردی ہےتو میں نے گھر میں بچیوں کو جا کر بتایا کہ یہ نبی اکرم ﷺ کا بتایا ہواعمل ہے یہ کوئی معمولی چیز نہیں ہے. سورہ واقعہ پڑھو اللہ اس کی برکت سے مجھے روزی دے رہے ہے

آپ نے تو اپنا دروازا بند کرلیا لیکن اللہ نے تو نہیں بند کیا وہ دروازا توکھلا ہےاور ہمیشہ کھلا رہتا ہے. توآپ گھر کے تمام افراد مل کر جو بھی قرآن پاک پڑھا ہوا ہے سورہ واقعہ رات کو ضرور پڑھ لیا کریں آپ چاہے مغرب کے بعد پڑھ لیں یا عشاء کے بعد پڑھ لیں یا پھر آپ رات کو سونے سے پہلے پڑھ لیں.اگر آپ اس کو اپنامعمول بنا لیں گے تو ان شاء اللہ تعالی آپ کے گھر میں رزق کی تنگی کبھی بھی نہیں آئے گی اوردوسری بات یہ کہ اگر اس عمل پر اعتماد ہو تواس کا فائدہ بھی زیادہ ہے ایک تو آپ کو قرآن پاک پڑھنے کا ثواب مل گا جو کہ مستقل ہے ہی ۔اس کے علاوہ دس گناہ معاف ہوتے ہیں دس درجات بلند ہوتے ہیں اورنامہ اعمال میں دس نیکیاں بھی لکھ دی جاتی ہیں اوراس کے علاوہ اللہ تعالی دنیا کی ہر پریشانی کو بھی دورفرمادیتے ہیں آپ گھر میں اپنے بچوں سے بھی کہیں اس سورۃ کو پڑھنے کے لئے اور خود بھی ضرور پڑھیں ایسا نہیں ہو کہ گھر میں صرف ایک شخص ہی پڑھ رہا ہے بلکہ گھر میں سارے پڑھیں اگرایک آدمی پڑھے گا تواس کا بھی فائدہ ہے

لیکن اگر سارے گھر کے افراد پڑھیں گے تواس کا اورفائدہ بہت زیادہ بڑھ جائے گا اس لئے اس وظیفہ پرعمل کریں کہ یہ وظیفہ ہمارے پیارے آقا نبی کریمﷺ کا بتایا ہوا ہے عام آدمی کا بتایا ہوا نہیں ہے اورمیں امید کرتا ہوں آپ سب اس پر ضرورعمل کریں گے اوراس وظیفہ کوزیادہ سے زیادہ شئیربھی کریں گے جو شخص بھی آپکی یہ بات سن کرعمل کرے گااس کا بھی آپ کو فائدہ ہوگا اوراس کو بھی فائدہ ہوگا انسان لالچی ہے دنیا کے فائدے کے لئے تولالچ کرتا ہی ہے آخرت کے فائدے کے لئے بھی لالچ کرو جو فائدہ ہمیشہ کے لئے ہے اگر دنیا میں کچھ مل بھی گیا تو سب عارضی ہے اس لیے ہمیشہ یہی اللہ تعالی سے مانگیں کہ اے اللہ ہمیں دنیا میں بھی اپنی نعمتوں سے نواز اورآخرت کی نعمتوں سے بھی مالامال فرما۔

Leave a Comment