ناشتہ شروع کرتے وقت اللہ پاک کے بس یہ 3 نام پڑھ لیں، پھر کمال دیکھیں

admin

nashta karte waqt ye ism parhen

اسمائے حسنٰی کے بارے میں صحیح مسلم اور ترمذی میں لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے 99 نام ہیں ، انہیں جو بھی حفظ کرکے دوہرائے گا چونکہ اللّٰہ تعالیٰ کے ہر نام کی الگ خاصیت اور علیحدہ صفت ہے لہٰذا ان کے فوائد اور خواص بھی مختلف ہیں۔ یارحمٰن ۔ ہر نماز کے بعد 100 دفعہ ورد کیا جائےتویارحیم ہر روز فجر کی نماز کے بعد 100 مرتبہ وردکرنے سے آپ پر ہر شخص مہربان ہوجائے گا اور محبت و شفقت سے پیش آئے گا ۔

یاسلام ۔ یہ اسم 160 مرتبہ کسی مریض پر دم کیا جائے تو اسے شفا ملے گی اس کے علاوہ چالیس دن تک فجر کی نماز کے بعد ورد کرنے والا شخص خود کفیل ہوجائے گا اور کسی کی امداد سے بے نیاز ہوجائے گا ۔یاخالق۔ روزانہ ظہر کے وقت 100 مرتبہ اس کا معمول بنا لیا جائے تو اس کے بدلے اللّٰہ تعالیٰ ایک فرشتہ مقرر کر دیتے ہیں جو تاقیامت پڑھنے والے کے حق میں دُعا کرتا رہے گا ، اس کا چہرہ روشن ہوجائے گا.

اگر کوئی شخص بے اولادی کا شکار ہے تو وہ ایک سال تک ہر روز ایک ہزار مرتبہ اس اسم مبارک کا ورد کرے ۔ ان شاءاللٰہ انہیں اولاد جیسی نعمت میسر آجائے گی ۔یارزاق ۔ جو شخص اس اسم کو ورد کرتا ہے ، اللّٰہ تعالیٰ اس کی کفالت اپنے ذمے لے لیتا ہے ۔یاوھاب ۔ دُعا کے بعد کوئی شخص اس کا ورد کرے تو اس کی دُعا قبول ہوتی ہے ، کسی کے چنگل میں پھنسا شخص باہر نکل آئے گا۔ کم آمدنی کے کے سبب گزر بسر مشکل سے ہوتا ہو تو مسلسل سات راتوں کو دو رکعت نفل کی ادائیگی کے بعد ایک ہزار مرتبہ پڑھنے سے تنگدستی دور ہوجائے گی اور مشکلات سے نجات ملے گی ۔

یاعلیم۔جو اس اسم مبارک کا ورد کر یگا تو وہ تجلیات سے منور ہوجائے گا اور سورج نکلنے سے قبل 100 مرتبہ ورد کیا جائے تو تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی ، امن و سکون کی زندگی ہوگی اور اللّٰہ کا فضل و کرم شامل حال رہے گا۔ یاکبیر۔ روزانہ 100 مرتبہ ورد کرنے والا شخص دنیا میں معزز اور محترم ہوجاتاہے ۔یاحفیظ ۔ یہ اسم دوہرانے سے ہر قسم کی آفات و بلیات سے نجات ملتی ہے- اور انسان ناگہانی آفات کے علاوہ ہر قسم کے حادثات سے محفوظ رہتا ہے۔ یامقیت۔ اگر کسی بچے کی عادات و اطوارخراب ہوں تو اسے یہ اسم ایک گلاس پانی پر دم کرکے پلائیں، رزق میں‌بے پناہ اضافہ کے لیےجو شخص یہ اسم دوہرائے تو اس کی آمدنی کا وسیلہ پیدا ہوجائے گا ۔یاحق ۔ اس کا ورد کرنے سے گمشدہ چیز مل جائے گی-

Leave a Comment