اوون بجلی سے چلنے والی وہ مشین ہے جو کہ کم وقت میں بہترین طریقے سے کھانا گرم کر دیتی ہے۔اس کے استعمال سے گھریلو زندگی کافی حد تک آسان ہوگئی ہے کیونکہ کھانا گرم کرنے کے لئے بار بار چولھا نہیں جلانا پڑتا ہے۔ صرف چند منٹوں میں برف جیسا کھانابھی گرم ہو کر تیار ہو جاتا ہے۔
اسکی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ مرد خضرات اس مشین کو خود بھی باآسانی استعمال کرلیتے ہیں۔لیکن کھانا گرم کرتے ہوئے سالن یا دیگر چیزوں کے داغ دھبے اوون کے اندر گر کر سوکھ جاتے ہیں جن کو اگر وقت پر صاف نہ کیا جائے تو یہ درد سر بن جاتے ہیں
آج اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اوون صاف کرنے کی کچھ ٹپس بتائیں گے تاکہ آپ کا اوون بھی صاف رہ سکے۔
ایک لیموں کے دو ٹکڑے کرلیں اور پھر ایک ٹکڑے کو نمک میں ڈپ کرلیں تاکہ اچھی طرح نمک لیموں کے اندر تک چلا جائے، اور پھر اس لیموں کو اوون کے اندر اور اوپر ہر جگہ اچھی طرح رگڑ کر پھیر لیں۔
اب ایک گیلے تولیے کو اوون پر چاروں طرف پھیریں، اگر پھر بھی گندگی، چکنائی یا نشان صاف نہ ہو تو تھوڑا سا بیکنگ سوڈا کپڑے دھونے والے صابن میں لگائیں اور اس سے سارا اوون صاف کرلیں۔
اس کے بعد خشک کپڑے سے سکھا لیں اور اوون کو اچھی طرح رگڑ کر صاف کرلیں۔
مائیکرو ویو سے آنے والی بدبو کیسے ختم کی جا سکتی ہے؟
مائیکرو ویو کا استعمال آج کل ہر گھر میں ہوتا ہے اور مستقل استعمال ہونے کی وجہ سے اس میں بد بو پیدا ہو جاتی ہے جو کہ صفائی کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی،اس بدبو کو ختم کرنے کے لئے ایک پیالے میں دو کپ پانی لیں اس میں دو چمچ سرکہ ملا کر اوون میں رکھ کر چھوڑ دیں- پیالہ رکھنے کے بعد اوون کو 5 منٹ کے لیے آن کر دینا ہے۔
سرکے کے بخارات اوون سے گندگی اور بو کو ختم کر دیں گے جسے بعد میں آسانی کے ساتھ کپڑے سے صاف کیا جاسکتا ہے۔