بارشوں کے موسم میں پتنگوں سے جان چھڑانے کا طریقہ

admin

patange insect se bachne ka tarika

دنیا میں لاکھوں قسم کے کیڑے مکوڑے موجود ہیں ۔ جن میں سے کچھ ہمارے گھروں میں بھی آجاتے ہیں ۔ ان کیڑے مکوڑوں کی گھروں میں آنے کی وجوہات الگ الگ ہوسکتی ہیں۔ کچھ کیڑے مکوڑےجیسا کہ پتنگے وغیرہ شدید بارشوں کے بعد زمین سے باہر آتے ہیں کیوں کہ شدید بارش کی وجہ سے ان کے گھروں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور وہ محفوظ جگہ کی تلاش میں گھروں یا پھر باغوں میں داخل ہو جاتے ہیں۔ ویسے بھی یہی موسم ان پتنگوں کی نئی نسل کے پھلنے پھولنے اور نشوونما کا بہترین وقت ہوتا ہے۔

بارش کے باعث لوگوں کو کافی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ پھر بڑی تعداد میں پتنگے گھروں کا رخ کر لیتے ہیں تو یہ اپنے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے جراثیم بھی لاتے ہیں ۔ ان جراثیموں کی وجہ سے مختلف انفیکشنز بھی ہو سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو انہی کیڑے مکوڑوں سے نجات پانے کے کچھ طریقے بتائیں گے ۔ جن کی مدد سے آپ ان کیڑے مکوڑوں اور پتنگوں سے بچ سکتے ہیں ۔

کیڑوں سے بچنے کی مختلف احتیاطی تدابیر اور طریقے درج ذیل ہیں ۔

بارش کے موسم میں ضروری ہوتا ہے کہ آپ اپنے جسم پر اوئنمنٹ یا آئل وغیرہ لگائیں جس سے کیڑے آپ کے جسم پر نہیں چپکیں گے اور نہ ہی آپ کی جسم پر کاٹیں گے۔ اگر گھر میں پیڑ پودے موجود ہیں تو مون سون کے موسم میں ان پر کیڑے مار اسپرے ضرور کریں کیوں کہ یہ کیڑے پودوں میں اپنا گھر بنا کر انڈے دینے شروع کر دیتے ہیں۔

ان کیڑوں مکوڑوں کو وہاں سے بھگانے کے لیے اس جگہ پر سٹرس اسپرے کر دیں جہاں پر ان کیڑوں کی موجودگی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ سٹرس سپرے آپ گھر میں پانی اور سنگترے کو آپس میں ملا کر یا پانی اور لیموں کو آپس میں ملا کر بھی بنا سکتے ہیں ۔یہ کیڑے سٹرس پھلوں کی خوشبو سے نجات کے لیے وہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔اپنے کمروں میں کافور کی گولیاں رکھ دیں اس سے بھی یہ کیڑے بھاگ جاتے ہیں ۔

گھر کو خشک رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ نمی والی جگہ کیڑوں کی پسندیدہ ہوتی ہے۔پتنگے کیونکہ روشنی کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں اس لیے کوشش کریں کہ گھر کی فالتو لائٹس بند رکھیں ۔
گھر میں کھانے پینے کی چیزوں کو ضرور ڈھانپ کر رکھیں ۔ ورنہ ان کیڑوں میں موجود جراثیم آپ کے کھانوں میں شامل ہو کر آپ کے لیے مختلف قسم کی بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتے ہیں ۔ گھر کو صاف ستھرا رکھیں اور گھر کےارد گرد کچرا جمع نہ ہونے دیں۔گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں پر جالیاں ضرور لگوائیں ۔

Leave a Comment