رمضان کی پہلی سحری کو باوضو یہ دعا تین بار پڑھیں۔ یہ دعا پڑھ کر با قی سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیں۔

admin

ramzan ki pehli sehri mubarak 2022

روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو اللہ پاک نے بہت ہی زیادہ پسند فر ما یا ہے اور ق ی ا م ت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطے کے بذاتِ خود روزے دار کو عنایت فر ما ئیں گے خدا نے اپنے بندوں کے لیے عبادات کے لیے جتنے بھی طریقے بتائے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور


پوشیدہ ہے نماز میں انسان اپنے اللہ سے دعا مانگتا ہے گفتگو کر تا ہے یعنی روزہ بھی خدا تعالیٰ سے لو لگانے کا ایک ذریعہ ہے۔ جیسا کہ پیارے آقا ﷺ کا ارشاد ہے رمضان اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مبارک مہینے سے رب کا خصوصی تعلق ہے جس کی وجہ سے یہ مہینہ دوسرے مہینوں سے ممتاز اور جدا ہے۔ آج ہم آپ کو رمضان المبارک کی پہلی سحری کا ایک بہت ہی مبارک عمل بتانے جا رہے ہیں جس عمل کی بر کت سے اللہ تعالیٰ سے نعمتیں حاصل کیا جا سکتا ہے یہ دعا کون سی ہے اور اس عمل کا طریقہ کیا ہے اس تفصیل میں جانے سے پہلے آپ سے چھوٹی سی گزارش ہے کہ ہماری ان باتوں کو بہت ہی زیادہ غور سے سنیے گا تا کہ ان باتوں پر بہت ہی زیادہ خوش دلی اور مکمل طور پر عمل کر سکیں۔ وظیفے کے بارے میں بات کر نے سے پہلے آپ کو احادیث ِ ببوی ﷺ کی روشنی میں سحری کی فضیلت بتاتے ہیں ویسے تو سحری کی فضیلت میں متعدد احادیث وارد ہیں لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے دو احادیث پیشِ خدمت ہیں رسول ﷺ کا فر مان ہے سحری کرو کیونکہ سحری میں بر کت ہو تی ہے ۔ اور ایک حدیث میں ہے بے شک اللہ سحری کرنے


والوں پر رحمت فر ما تا ہے اور اس کے فرشتے ان کے لیے رحمت کی دعا کر تے ہیں آ ئیے اب آپ کو آج کے عمل کے بارے میں بتاتے ہیں اس عمل کا طریقہ ملاحظہ فر ما ئیں یہ عمل رمضان کی پہلی رات میں کر لینا ہے جیسا کہ پہلے بھی بتلا یا گیا یعنی جیسے ہی چاند نظر آ ئے وہ رات پہلی رات ہے اس رات میں آپ نے سحری کے وقت اس عمل کو بتلائے گئے طریقے پر کر نا ہے یہ ایک ایسا مجرب عمل ہے اس کی برکت سے آپ کو ایسی نعمتیں حاصل ہوں گی جن کا ذکر زبان سے کر نا مشکل ہے یہ عمل ایک بہت ہی پیاری سی دعا کا عمل ہے اس دعا کو اگر آپ اس رات میں پڑھ لیں تو آپ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں سمیٹ نہیں سکیں گے اب آپ کو اس عمل کا طریقہ بتاتے ہیں۔ آپ نے رمضان کی پہلی رات سحری سے ایک گھنٹہ پہلے اُٹھنا ہے اور وضو کر کے دو رکعت نمازِ تہجد ادا کر نے ہیں اور اس نماز کے بعد آپ نے آسمان کی طرف منہ کر کے یہ دعا بارہ مر تبہ پڑھنی ہے۔ لا الہ الا اللہ الحی القیوم القائم علی کل نفس بما کسبت

Leave a Comment