رمضان المبارک کی سحری اور افطاری میں اللہ کا ایک نام 10 بار پڑھ لو زندگی بھر کسی کے محتاج نہ ہوگے عمر بھر دعائیں دو گے

admin

ramzan ul mubarak ki sehri aur iftari ka wazifa

حضور اکرم ﷺ کافرمان رحمت عالیشان ہے کی جو بندہ مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔ حضرت طلحہ انصار ی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک مرتبہ میں نے پیارے آقا ﷺ کو دیکھا کہ آپ کے چہرے انور پر خوشی کے آثار نمایا ں تھے۔ میں نے پوچھا عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آج آپ بڑے خوش نظر آرہےہیں۔

تو سرکار عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جبرائیل ؑ نے مجھے آکر خبر دی ۔ یا رسول اللہﷺ جو کوئی آپ پر ایک مرتبہ درود پاک پڑھتا ہے۔ اللہ کریم اس پر دس مرتبہ رحمتیں بھیجتا ہے۔ رمضان المبار ک کا پیارا مہینہ اور مقد س ترین مہینہ جاری وساری ہے۔ اور اس مہینے کی برکتیں لوٹنے کے لیے ہر مومن ہی تیار رہتا ہے۔ کیونکہ رمضان المبارک میں کچھ اتنی فضیلتیں اور اہمیت حاصل ہے وہ بھی عقلمند سے چھپی ڈھکی نہیں ہے۔ اور یہی وہ مبارک مہینہ ہے جس کا عاشقانہ رمضا ن کو پورا سال انتظار رہتا ہے۔ سحر ی اور افطاری کی رونقیں دیکھ کر دل باغ باغ ہوجاتاہے۔

خوش نصیب مسلمان سنت کی ادائیگی کی نیت سے تراویح کی ادائیگی میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ راہ خدا میں خرچ کرنے کا جذبہ بڑھ جاتا ہے ۔ غریبوں اور مسکینوں کی مالی مدد کی جاتی ہے۔ اور بہت سے نیک کام سرانجام دیے جاتے ہیں۔ آپ کو وظیفہ بتاتے ہیں ۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کا صرف اور صرف ایک نام آپ نے سحری اور افطار ی کے وقت دس بار پڑھ لینا ہے ۔ وہ نا م “الرحمن جل وجلالہ” ہے ۔یہ نام اتنی برکت والا نام ہے ۔ کہ اس نام کی برکت سے اللہ تعالیٰ اپنی بندے کو عطا فرمادیتا ہے ۔ اب عمل کیسے کرنا ہے؟ آپ کو نام تو بتا دیا۔ آپ نے جب سحری کے وقت اٹھنا ہے تو صرف اور صرف سحری کا پہلا نوالہ منہ میں لے کر آپ نے دس مرتبہ ” یا رحمن جل وجلالہ” یہ آپ نے پڑھنا ہے۔ اور پھر جب افطار ی کا وقت آنا ہے۔ آپ نے کوئی بھی چیز اپنی منہ میں رکھنی ہے۔ کھجور ہو یا نوالہ ہو ۔ کوئی بھی چیز کھا کر افطارکرتے ہیں۔ اپنے منہ میں رکھ یا آپ کھا کر اسی طرح دس بار پڑھنا ہے۔ اب جب تین روزے لگاتار یہ عمل سحری اور افطاری میں کریں گے ۔

تو اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کو اتنا نواز دے گا۔ کہ آپ خوش ہوجائیں گے۔ پھر آپ نے کیا کرنا ہے جب تین رمضان گزرجائیں تو چوتھے رمضان یا جب چوتھا روزہ آئے ۔ تو آپ نے افطاری کے وقت ایصال ثواب کرنا ہے۔ ایصال ثواب آپ نے حضور عوثیہ اعظم ؒ کی روح پر ایصال ثواب کرنا ہے۔ اپنے لیے دعامانگی ہے۔ پھر دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام حاجتوں کو پورا کردے گا۔ آپ کی تمام محتاجیوں کو دور کردے گا۔ آپ کی تمام پریشانیوں کو حل کردے گا۔

Leave a Comment