کیا آپ کے بال بھی کھارے پانی کی وجہ سے بے جان ہو گئے ہیں تو پھر یہ ایک کام کریں

admin

کھارے پانی کی وجہ سے اگر آپ کے بال بھی خراب ہوگئے ہیں تو یہ چند کام ضرور کریں۔

بالوں کی خوبصورتی کا سب سے بڑا دشمن ہے کھارا پانی۔۔۔جس کی وجہ سے نا صرف بالوں کا حسن تباہ ہوجاتا ہے بلکہ آہستہ آہستہ وہ گرنا بھی شروع ہو جاتے ہیں۔ کھارے پانی سے اگر آپ بال دھو رہے ہیں تو خیال رکھیے کہ شیمپو بھی اس پانی میں شامل ہو کر بے اثر ہو جاتا ہے۔ آپ کے بالوں میں نمکیات کی زیادہ مقدار انہیں بے رونق کر دیتی ہے۔

کھارا پانی اصل میں ایک ایسا پانی ہوتا ہے جس میں منرلز نہیں ہوتے۔ کیلشیم،میگنیشیم، آئرن وغیرہ نمکیات کی یہ بڑی مقدار پانی کو کڑواہٹ کی حد تک نمکین بنا دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے سر اور جسم میں خارش بھی رہتی ہے۔ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال بچ جائیں تو سب سے پہلے کھارے پانی کو ایک بالٹی میں جمع کریں نہانے یا سر دھونے کے لئے۔ اس میں ایک منٹ تک پھٹکری کا ایک بڑا ٹکرا ڈال دیں۔اس کے بعد چار سے پانچ مرتبہ اس پھٹکری کو گول دائروں میں پانی میں گھمائیں اور پھر نکال دیں۔ پانی دو منٹ بعد صاف ہوجائے گا اور سارے منرلز اور گند تہہ میں بیٹھ جائے گی۔

کھارے پانی سے خراب ہونے والے بالوں میں لازمی ایک دن چھوڑ کر زیتون، بادام یا ناریل کے تیل کی مالش کریں، تاکہ بالوں کا روکھا پن ختم ہو اور بالوں کی ساخت خراب بھی نہ ہو۔

اگر آپ اپنے بالوں کو چمکدار اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو ہفتے میں ایک مرتبہ یہ ٹوٹکا آزمائیں۔
ایک کیلے کو اچھی طرح میش کریں ، اب اس میں ایک پیالی دہی مکس کریں اور ایک چمچہ بادام کا تیل۔۔۔اب اس مکسچر کو دو گھنٹے کے لئے سر میں جڑوں سے سروں تک لگائیں۔ایک دفعہ کے استعمال سے ہی آپ کو واضع فرق نظر آئے گا۔

Leave a Comment