کچن میں موجود چیزوں سے ٹوائلٹ اور بیسن صاف کرنے کا آسان طریقہ

admin

how to clean bathroom sink and faucet

واش بیسن اور ٹوائلٹ صاف کرنے کا ایک آسان ٹوٹکہ۔
بازار سے ملنے والے ٹوائلٹ کلینر بہت زیادہ تیز اور اکثر نقصان دہ بھی ہوتے ہیں۔ خاص طور پر جس گھر میں چھوٹے بچے موجود ہوں وہاں یہ کیمیکل والے ٹوائلٹ کلینر استعمال کرنا بہت خطرناک ہو سکتا ہے ۔
ٹوائلٹ کلینر میں HCLموجود ہوتا ہے جو جلد کے لیے بہت خطرناک اور نقصان دہ ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی ٹوائلٹ کلینرز میں بہت سے کیمیکل ہوتے ہیں جو آپ کی فیملی کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔

یہاں ہم آپ کو بغیر کسی بازاری ٹوائلٹ کلینر کے ٹوائلٹ صاف کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں ۔ آپ کے کچن میں ایسی بہت سی چیزیں موجود ہوتی ہے جو کہ ٹوائلٹ کلینر کے کام آ سکتی ہیں اور ان چیزوں کے استعمال سے آپ کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا ۔

گھر میں ٹوائلٹ کلینر بنانے کے لیے آپ کو درج ذیل اجزاء درکار ہیں ۔
بیکنگ سوڈا ۔۔۔۔۔۔آدھ کپ
سفید سرکہ ۔۔۔۔۔۔ایک کپ
ٹی ٹری آئل۔ ۔۔۔۔آدھ کپ
خوشبو والا تیل ۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت

ایک اسپرے بوتل میں سرکہ اور تیل ملا کر رکھ لیں اور ٹوائلٹ سیٹ پر اسپرے کر لیں ۔
پھر اس پر بیکنگ سوڈا چھڑکیں اور پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں ۔
15منٹ کے بعد برش کی مدد ٹوائلٹ یا بیسن کو صاف کریں اور صاف پانی سے دھو لیں۔ کچھ دن میں ہی واضح فرق دیکھیں گی۔

Leave a Comment