یہ تیل بنائیں اور ہئیر ڈائی اور سفید بالوں سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پائیں

admin

safed balon se chhutkara kaise payen

بالوں کی سفیدی آج کل بڑوں اور بچوں دونوں کا عام مسئلہ ہے اس کی وجہ کچھ ناقص غذائیں ہیں اور کہیں یہ موروثی مسئلہ ہے اور کہیں بیماری وجہ ہے۔ بالوں کی یہ سفیدی آپ کو لوگوں کے سامنے آنے سے گھبرانے پر مجبور کر دیتی ہے۔ کیونکہ لوگ آپ سے فوراً ہی سوال کرنے لگتے ہیں کہ” ارے اتنی جلدی بال سفید ہوگئے”؟

اگر آپ کسی بھی وجہ سے اس مسئلے کا شکار ہیں تو ہم لائے ہیں آپ کے لئے اس کا بہترین حل ۔ جس کے استعمال سے آپ کے بال 7دن میں کالے ہو جائیں گے، اور یہ جڑوں سے کالے ہونا شروع ہوں گے اور اس کا مستقل استعمال آپ کے بالوں کووقت سے پہلے سفید نہیں ہونے دیتا۔ ہم آپ کو ایک آئل بنانے کا طریقہ بتا ئیں گے یہ طریقہ نوٹ کر لیں۔

سرسوں کا تیل۔۔ ایک پاؤ
دیسی مہندی۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
آملہ کا پاؤڈر۔۔ 1 کھانے کا چمچ
قصوری میتھی۔۔ 1 کھانے کا چمچ

٭اب ایک پین میں سرسوں کا تیل میڈیم آنچ پر چولہے پر رکھ دیں۔
٭جب تیل ذرا گرم ہوجائے تو اس میں مہندی ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں تاکہ اس کی گٹھلیاں نہ بنیں۔
٭چولہے کی آنچ ہلکی کر لیں اور تیل پکنے دیں اب اس میں آملے کا پاؤڈر شامل کر دیں۔ اور اس کو بھی 2 منٹ پکنے دیں چمچ چلاتے رہیں تاکہ نیچے پیندے سے یہ چیزیں نہ لگ جائیں۔
٭اب اس میں قصوری میتھی اچھی طرح پیس کر یا مسل کر ڈال دیں ۔
٭8 سے 10 منٹ تیل کو پکنے دیں پھر چولہے سے اتار کر چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اب کسی جار میں یا بوتل میں اس کو بھر کر رکھ لیں۔
٭ روئی کی مدد سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں یا گلوز پہن کر اچھی طرح بالوں کی جڑوں میں لگا لیں ، اگر ہفتے میں ایک سے دو دفعہ بھی آپ اس تیل کو لگائیں گے تو آپ کے بال جڑ سے کالے ہونا شروع ہوجائیں گے اور آپ کی جان ہئیر ڈائی سے بھی ہمیشہ کے لیے چھوٹ جائے گی۔

Leave a Comment