شکر اور لیموں کے اسکرب سے ہاتھ، پاؤں اور جلد کو بنائیں خوبصورت

admin

shakar aur lemon ka scrub benefits in urdu

لیموں کے رس میں وٹامن سی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جلد کو چمک دار بناتا ہے۔ اس میں موجود سٹرک ایسڈ جلد کی گہرائی میں موجود مردہ خلیات کو ہٹاتا ہے ۔لیموں کا اسکرب جلد کے لئے بے انتہا مفید ہے۔ وٹامن سی کی موجودگی جلد پر ٹونر کا کام کرتی ہے اور بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے ۔ لیموں کو قدرتی طور پر ایک بلیچ بھی مانا جاتا ہے۔

مندرجہ ذیل طریقوں سے لیموں کا اسکرب بنائیں اور چہرے،ہاتھ، پاؤں اور پوری جلدکو خوبصورت بنائیں۔

شکر اور لیموں کا اسکرب:
اجزا:
3/1کپ زیتون کا تیل
3/2 کپ شکر
2چمچ لیموں کا رس
2 لیموں کے چھلکے

طریقہ:
ایک بوتل میں تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کر کے فرج میں رکھ دیں ۔اس سے چہرے،ہاتھ، کونیوں، پاؤں اور جسم پر سکرب کریں۔

نوٹ:
بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے وائٹ شکر کا استعمال کریں ۔
جسم پر سکرب کرنے کے لئے موٹی شکر کا استعمال کریں ۔

اگر آپ چہرے پر سکرب کر رہے ہیں تو سکرب کرنے کے بعد کسی اچھے کلینزر سے چہرہ صاف کریں تاکہ جلد پر سے اضافی آئل صاف ہو جائے۔

Leave a Comment