تمام پھلوں کی طرح آلو بخارا بھی ایک لذیز پھل ہے جس کی افادیت سے لوگوں کی اکثریت ناواقف ہے۔ آلو بخارے کے بے انتہا طبی فوائد ہیں یہ بیمار افراد کے لیے دوا کا کام کرتاہے۔یہ پھل سیاہ،سرخی مائل اور ذائقے میں چاشنی دار ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپ خشک آلو بخارے کی فوائد سے اگاہ ہیں؟طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آلو بخارے کو خشک کرکے استعمال کیا جائے تو یہ کئی طرح کے کینسر بالخصوص بڑی آنت کے کینسرکے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔خشک آلو بخارے میں پوٹاشیم، وٹامن، آئرن اور فائبر موجود ہوتا ہے۔
خشک آلو بخارے میں پوٹاشیم ہونے کی وجہ سے دل کے افعال کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اور اگر رات کو سوتے ہوئے آلو بخارے کے دس دانے کھا لیے جائیں تو صبح کو اجابت صحیح ہو جاتی ہے۔
میٹھا اور ذائقے میں لذیذ آلو بخارے کا شربت آپ کی جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔ اس کے علاوہ خشک آلو بخارا رات کو بھگو کر صبح نہار منہ صرف پانی چھان کر پینا احتلام کےلئے بہترین ہے۔ اگر اس میں ایک چمچ سونف کے سفوف کو شامل کر لیا جائےتو یہ آپ کی صحت کو بہترین بنا دیتا ہے۔
خشک آلو بخارے کا استعمال پاؤں کی مزاج سے چڑچڑاپن ختم،جلن دور اور نیند کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔