وزن کم کرنے والی روٹی کی آسان ترکیب جانئیے

admin

wazan kam karne wali roti banane ka tarika

جو انسانی صحت کے لئے بہت زیادہ مفید ہے۔ ڈاکٹرز کی ریسرچ کے مطابق جو کا دلیہ اور جو کی روٹی بہت سی خطرناک بیماریوں سے نجات دلاتی ہے۔اکثر لوگ جو کا دلیہ صبح نہار منہ ناشتے میں کھاتے ہیں لیکن روزانہ ایک ہی چیز کھا کھا انسان تنگ آجاتا ہے۔ روٹی تو ہم روزانہ ہی کھاتے ہیں تو کیوں نا ایسی روٹی کھائی جائے جو وزن کو بھی کم کرے اور جسم کو تقویت اور طاقت بھی بخشے۔

روٹی بنانے کا طریقہ:
۔ ایک کپ جو لیں اور انہیں گرائینڈر میں اچھی طرح پیس لیں۔
۔ اس کے بعد ان باریک پسے ہوئے جو کو کسی باریک چھنی سے چھان کر الگ رکھ دیں۔
۔ اس کے بعد ایک پتیلی یا کسی برتن میں ایک کپ پانی لیں اور اس میں 1 کھانے کا چمچ کو سا بھی کھانے کا تیل ڈالیں اور حسبِ ضرورت اس میں نمک شامل کرنے کے بعد ابال آنے تک پکا لیں۔
-۔پھر اس گرم پانی میں پِسا ہوا جو کا آٹا شامل کریں اور آمیزے کو اچھی طرح مِلا لیں۔

۔ اب اس آٹے کی روٹی بنا لیں اور کھانے میں پیش کریں۔
۔ ایک کپ جو سے تقریباً 9 سے 10 روٹیاں بن جائیں گی۔
۔ اس روٹی کو آپ روز کھا سکتے ہیں۔

Leave a Comment