اگر آپ بھی انڈہ بنانے سے پہلے یہ کام کرتے ہیں تو ہر گر نہ کریں کیونکہ ماہرین کہتے ہیں کہ

admin

lambi zindagi guzarne ka tarika

کوئی بھی چیز آپ باہر سے لاتے ہیں تو اسے دھونا آپ کا پہلا کام ہوتا ہے کہ کہیں اس کو اگر دھوئے بغیر کھا لیا تو ہماری صحت خراب نہ ہوجائے، یہ عمل ویسے تو قاعدے کےلحاظ سے بلکل درست ہے، لیکن ایک حیرت انگیز بات ہم آپ کو بتاتےہیں وہ یہ ہے کہ ماہرین کہتے ہیں کہ انڈوں کو پکانے یا ابالنے سے پہلے ان کو دھونا نہیں چاہئیے۔

اس کی وجہ کیا ہے؟ وہ یہ ہے کیونکہ مرغی جب کوئی انڈہ دیتی ہے اور وہ تمام انڈے پولٹری فارمز سے جب باہر بازاروں میں فروخت ہونے کے لیے جاتے ہیں تو اس عمل سے پہلے وہ تمام کے تمام انڈے ایک خاص قسم کے عمل سے گزارے جاتا ہیں جس میں انڈے کے اوپر موجود قدرتی خول یا ‘بلوم’ یا ‘کیوٹیکل’ کو صاف کیا جاتا ہے پھر ان انڈوں پر معدنی تیل کی پالش کر دی جاتی ہے۔

اس طرح مختلف بیکٹیریا یا بہت سے دیگر جراثیم انڈے میں نہ تو داخل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی آپ کی صحت میں رکاوٹ بنتے ہیں۔انڈوں کو اس لئے نہ دھوئیں کیونکہ انڈوں کو دھونے سے ان کا خول مسام دار ہونے کی وجہ سے بیکٹیریا پانی کے اندر سرایت کر سکتا ہے۔لوگوں میں یہ عام خیالی ہوتی ہے کہ پہلے انڈے بھی دھولیں لیکن یہ غلط طریقہ ہے، لہٰذا اب سے آپ انڈے پکانے سے پہلے اس بات کو ضرور یاد رکھیں۔

Leave a Comment