صرف ایک سجدے کا وظیفہ، اس عمل کے بعد اللہ تعالیٰ عرش سےفرشتوں کوبھیج دیتا ہے

admin

ya arhamar rahemeen ka wazifa

صرف ایک سجدے کا وظیفہ یہ عمل کرنے کے بعد عرش سے اللہ تعالیٰ فرشتوں کوبھیج دیتا ہے. جوآپکی ہرقسم کی مصیبت اور پریشانی کو دور کر دیتے ہیں. ان شاءاللہ اس سجدے میں بہت زیادہ برکت ہے اور بہت زیادہ فضیلت ہے۔ اس عمل کو بتانے کے بعدآپ کو اس کے بارےمیں صحابہ کرامؓ کا واقعہ بھی بتاؤں گا۔ جس سے آپ کا یقین اور پختہ ہوجائےگا۔

یہ عمل صحابہ کرام نے اپنایا تھا۔ اس عمل سے اللہ تعالیٰ کو پکارا جاتا ہے۔ اللہ پاک عرش سے فرشتوں کو بھیج دے گا آپ کی مد د کےلیے۔ اس عمل کی بدولت ان شاءاللہ آپ کی ہر قسم کی پریشانی اور مصیبت بھی دور ہوجائے گی۔اب ہم آپ کو اس وظیفے کے بارے میں بتاتے ہیں. آپ نے نماز عشاء کے بعد سجدے میں جا کر سو مرتبہ “یا ارحم الرحمین ” پڑھنا ہے۔ اس کی برکت سے ان شاءاللہ آپ کی ہرمصیبت اور پریشانی دورہوجائےگی۔ اس کے بارےمیں ایک صحابی رسول کاواقعہ ہے کہ حضرت عمر فاروقؓ کے دور میں ایک صحابی کسی جگہ پر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک ڈاکو آگیا اور ان کا سا رامال لوٹ لیا اور مال لوٹنے کے بعد انہیں قتل کرنے لگاتو ان صحابی نے فرمایا کہ ایسا مت کرو مجھے قتل نہ کرو تم نے مجھ سے ساراسامان لے تو لیاہے۔ اب میر ی جان بخش دو تو وہ ڈاکو کہنے لگا کہ اگر میں نے تمہیں زندہ چھوڑدیا تم جاکر عمر سے میری شکایت کرو گے۔ اور عمر مجھے تلاش کر کے سزادے گا۔ اس لیے میں تجھے قتل کردوں گا۔

وہ صحابی فرمانے لگےکہ ٹھیک ہے لیکن مجھے دورکعات نفل نماز پڑھنےدو۔ وہ ڈاکو ناسمجھ تھا۔ اس نے کہا ٹھیک ہے پڑھ لو۔ جب اس ڈاکو نے یہ کہا تو وہ صحابی نمازپڑھنا شروع ہوگئے۔ جب نماز سے فارغ ہو کر دعا کرنے لگےکہ اے اللہ! میں اس مصیبت میں پھنس ہوگیا ہوں۔ مجھے اس سے نجات دلادے۔ جب انہوں نے “یاارحم الرحمین” کہا تو وہ ڈاکو تلوار چلانے لگا۔ تو اوپر عرش سےایک آواز آئی۔اسے مت قتل کرو،لیکن جب وہ ڈاکو پھروارکرنےلگا۔ تو اس صحابی نے کہا ” یا ارحم الرحمین” تو پھر عرش سے ایک آواز آئی کہ اسے قتل مت کرو۔ جب وہ تیسری دفعہ تلوار اٹھانے لگا۔ تو ان صحابی نے فرمایا “یا ارحم الرحمین” ۔ تو اچانک ایک گھوڑا سوار آیااور اس ڈاکو کا سر گردن سے الگ کرکے چلاگیا۔ جب وہ صحابی دعا کرکے فارغ ہوئے تو انہوں نے اس گھوڑ سوار کو پوچھا کہ تم کون ہو؟ تو اس نے کہا کہ میں ساتویں آسمان کا فرشتہ ہوں۔ جب تم نے پہلی مرتبہ کہا “یاارحم الرحمین”۔ تو اللہ تعالیٰ کا عرش جو ش میں آگیا۔

تو اللہ نے فرمایا کون اس کی مدد کو جائےگا۔ میں ساتویں آسمان کا فرشتہ ہوں میں نے ادھر سے آواز لگائی اور میں نے کہا اس کو قتل مت کرنا۔ جب تم نے دوسری مرتبہ “یاارحم الرحمین” کہا، تو میں پہلے آسمان پر آگیا اور پھر کہا کہ مت قتل کرو اسےاور جب تم نے تیسری مرتبہ “یاارحم الرحمین” کہا تو میں نے جلدی سے آکر اس کی گردن دھڑسے جدا کردی۔دوستو اس واقعے کو سنانے کا مطلب یہی تھا کہ یہ وظیفہ بہت ہی مجرب اور طاقتور ہے۔ سجدہ تو ویسے ہی اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے اور سجدےکی حالت میں “یا ارحم الرحمین” کو سومرتبہ پڑھیں گے اور اس کے بعد دعا کریں گے۔ تو انشاءاللہ آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی

Leave a Comment