یَامُنتَقِمُ کا خاص وظیفہ.صرف 2 دن کا کمال

admin

Updated on:

ya muntaqim ya qahhar benefits

دنیا میں جہاں پر آپکے دوست ہوتے ہیں وہاں آپکے دشمن بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں. دوست تو ہمیں سب نظر آتے ہیں لیکن دشمن ہماری آنکھوں سے اکثر پوشیدہ رہتے ہیں وہ کیوں؟ کیونکہ دشمن ہمیشہ چھپ کر وار کرتا ہے اور دوست ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیتا ہے اور دشمن ایسا ہوتا ہے جو انسان کو ایسا بنا دیتا ہے کہ وہ مصیبتوں پریشانیوں میں گھر جاتا ہے

جب کہ ایک اچھا اور بہترین دوست انسان کو زندگی کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں سے رہائی دلادیتا ہے. آج کل لوگوں میں حسد بہت زیادہ ہوگیا ہے جلن بہت زیادہ ہو گئی ہے اور اسی وجہ سے لوگ ایک دوسرے پر جادو کرواتے ہیں جن میں کالا جادو اور جادو تعویذ وغیرہ بہت عام ہو چکے ہیں اثر ہو یا نہ ہو اس کے ذریعے اپنے دل کا غبار اپنے رشتے داروں سے اپنے دوست احباب وغیرہ سے نکالتے ہیں کچھ ایسے دوست ہوتے ہیں جو آستین میں چھپا ہوا س ا ن پ ہوتے ہیں میں نے ایک واقعہ پڑھا کہ ایک آدمی جو کہ بہت خوشحال زندگی گزار رہا تھا اپنے بچوں کے ساتھ بہت خوشحال تھا اور اس کا کاروبار اس قدر وسیع تھا کہ اتنا کاروبار اس کے پورے خاندان میں کسی کا وسیع نہ تھا تو اس کا ایک بہت ہی قریبی دوست جس کا آنا جانا ہر وقت اس کے گھر میں لگا رہتا وہ اتنا اس کا قریبی تھا کہ وہ اپنے دوست کے بنا کھانا تک نہ کھاتا اس نے ایک دن ایسا کیا اپنے دوست سے یہ کہا کہ مجھے ایک چھری کے ساتھ کچھ پھل کاٹ دو وہ چھر ی اس قدر تیز تھی کہ جب وہ پھل کاٹنے لگا اس کا دوست تو وہ چھری اس کے دوست کی انگلی پر لگ گئی جہاں سے کچھ خو ن بہنے لگا

اس نے ایک کپڑا لیا اور اس سے وہ خو ن صاف کیا خو ن صاف کرنے کے بعد وہ کپڑا لے کر ایک عامل کے پاس چلا گیا اور وہاں سے اس پر کالا جادو کروانا شروع کردیا کیونکہ وہ اس کا دوست نہ تھا بلکہ اس سے حسد کرتا تھا اور حدیث مبارکہ میں ہے کہ حسد لکڑی کو جلا کر ایسے کردیتی ہے جیسے کوئلہ بن جاتا ہے ویسے ہی ا گ لکڑی کو جیسے جلا دیتی ہے ویسے ہی جو حاسد ہوتا ہے وہ ایسے جلتا ہے جل جل کر بالکل کوئلہ سا بن جاتا ہے تو ایسے ہی اس کا بھی یہی حال تھا اس نے کالا جادو کروانا شروع کیا اب جو اس کا دوست تھا برائے نام جس کو اصل میں وہ دشمن کہتاتھا اس کے سر میں ہلکی ہلکی درد ہونا شروع ہوگئی اور وہ کام پر جانا بھی اس نے بند کردیا آہستہ آہستہ کاروبار ٹھپ ہوگیا وہ اس قدر بیمار پڑگیا کہ اس کے سر میں اتنی شدید درد رہتی کہ وہ اپنا سر دیوار پر پٹختا اور اسی طرح سے ایک سال اس کی یہ حالت رہی اسی حال میں وہ و فا ت پا گیا اس کی بیوی نے دوسری شادی کرلی اور اس کے بچے در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگے ۔ تو اگر ایسا کوئی معاملہ ہوتو یہ دو دن کا وظیفہ کر لیجئے ۔وظیفہ یہ ہے کہ صبح اٹھتے ہی 7 مرتبہ یا منتقمُ پڑھ لیں اول و آخر درود پاک ضرور پڑھ لیجئے ۔انشاء اللہ کسی قسم کا جادو کام نہ کرے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment