سفید بالوں کا علاج کیسے ممکن ہے آلو کے پانی سےسفید بالوں کو کالاکریں

admin

Updated on:

safed baal kale karne ka tarika

بالوں کیلئے: آلو کے ٹکڑے ایک پاؤ لے کر انہیں لوہے کے کسی برتن میں آدھ کلو پانی ڈال کر ایک دن کیلئے رکھ دیں. دوسرے دن اس پانی کو سر پر لگائیں‘آپ کے بال سیاہ ہوجائیں گے۔ چند ہفتے چند مہینے یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیں۔بال کالے اور لمبےکرنے کیلئے : ناریل کا تیل میں مٹھی بھر مہندی کے پتے ڈال کر اسے ابال لیں‘ روزانہ بالوں پرلگانے سے آپ کے بال لمبے اور گھنے ہوجائیں گے۔چہرے کا مساج: چہرے پر اکثر دانوں کے ٹھیک ہوجانے کے بعد دانوں کا نشان باقی رہ جاتا ہےتوچہرے پر دانوں کے نشانوں کیلئے روغن زیتون اور روغن کدو کو برابر کسی باؤل میں ڈال کر گال کا مساج کریں اور تب تک مساج کریں جب تک دھبے دور نہ ہوجائیں۔

چہرے کے داغ دھبوں کیلئے:ایک عدد لیموں کے چھلکوں کو پیس کر دودھ میں ڈال کر مکس کر لیں اور رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں داغ دھبے اورحلقے دور ہوجائیں گے۔جلد نکھارئیے: تازہ دودھ میں گلیسرین ڈال کر چہرے پر لگانےسے جلد بہت زیادہ نکھر جاتی ہے۔ آنکھوں کےحلقوں کیلئے:دودھ کی ملائی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگانے سے حلقے دور ہوجاتے ہیں۔پاؤں کی بدنمائی کیلئے: نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر اپنے پاؤں اس میں رکھ دیں‘ تقریباً بیس منٹ تک اس میں رہنے دیں‘ اس کے بعد کوئی بھی اچھی سی کولڈ کریم لگائیں۔مزید پاؤں کی جھریوں کیلئے پٹرولیم جیلی کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے جھریاں ختم ہوجاتی ہیں

بالوں کو کالا کرنے کے لئے ایک بہترین نسخہ ہے یہ نسخہ نیچرل بھی ہے اور اسلامی بھی ہے . آپ آدھا کپ سرسوں کا تیل ، آدھا کپ زیتون کا تیل اور آدھا کپ ناریل کا تیل لے لیں اور اس میں دو چمچ کلونجی، دو چمچ میتھرے اور دو چمچ آپ اس میں مہندی کا پاؤڈر شامل کر لیں.مزید ایک چمچ اس میں لیمن کا رس ڈال دیجئے اس کو اتنا پکائیں کہ یہ دو کپ یا ڈیڑھ کپ رہ جائے آپ اس کو مٹی کے برتن میں پکائیں پھر اس کو چھان لیں اور چھاننے کے بعد اس تیل کو استعمال کریں بہترین بالوں کو کالا کرنا بالوں کو گھنا کرنا بالوں کو لمبا کرنا سر کی سکری کے لئے خشکی کے لئے بہترین علاج ہے ۔

اپنے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت دیکھناہر ایک کی خواہش ہوتی ہے ۔ کافی عرصے سے بالوں کو مختلف رنگوں میں رنگنے کی روایت عام ہوگئی ہے۔ ایک وقت تھا جب بال تب ہی رنگے جاتے تھے جب وہ سفید ہورہے ہوں۔ لیکن اب تو نوجوان لوگ بھی کثرت سے اس فیشن کو اپنا رہے ہیں۔مصنوعی طریقوں سے اپنے بالوں کو رنگنا اکثر کافی مہنگا پڑ جاتا ہے ۔ دکانوں میں ملنے والی ڈائیز اکثر نقصان دہ کیمیکلز سے تیار کئے جاتے ہیں جو بالوں کو کمزور کرتے ہیں ا ور بال جھڑنے لگتے ہیں ۔ کتنا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے بال بھی رنگ جائیں اور ان کی مضبوطی بھی برقرار رہے ۔مندرجہ ذیل آسان قدرتی طریقوں سے آپ اپنے بالوں کو بغیر کوئی نقصان پہنجائے رنگ سکتے ہیں۔

مصنوعی طریقوں کے مقابلے قدرتی نسخوں کے اثر کرنے میں وقت تو زیادہ لگتا ہے لیکن اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے ۔مہندی بالوں کو گھنا اور مضبوط بناتی ہے ۔ بال رنگنے کے لیے کیمیکل والی کالی مہندی کا استعمال ہر گز نہ کریں بلکہ کیمیکل سے پاک مہندی تلاش کریں ۔ رات کے وقت مہندی کو دہی میں ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں ۔ ہاتھوں میں دستانے پہنیں اور بال کو سیکشن میں بانٹ دیں اہر سیکشن کو الگ الگ کلپ سے باندھ لیں ایک ایک کلپ کھولتے جائیں اور پیسٹ لگاتی جائیں ۔ مہندی لگانے کے بعد بالوں کو کسی تھیلی یا کپڑے سے باندھ لیں اور ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں ۔ اگر گہرا رنگ چاہیے تو دو سے تین گھنٹے تک لگا چھوڑ دیں ۔

کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں ۔بہترین نتائج کے لیے مہینے میں دو بار استعمال کریں ۔اگر آپ اپنے بالوں کو سنہرا کرنا چاہتی ہیں تو شہد کا استعمال بہترین ہے ۔ شہد اور دہی ملالیں۔ دہی اتنا ہونا چاہیے کہ شہد کی چکناہٹ ختم ہوجائے ۔ اور شہد اپنے بالوں کی لمبائی کے حساب سے لیں ۔ بالوں پر لگا کر دو گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں ۔ ایک بار میں شاید اس کا اثر نظر نہ آئے لیکن اس کے مستقل استعمال سے بالوں کا رنگ تبدیل ہونے لگے گا۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں ۔سیاہ چائے کو بالوں پر لگانے سے بال سیاہ ہوجاتے ہیں ۔ یہ بالوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔ دو کپ پانی میں دو چمچے چائے کی پتی کو اچھی طرح پکائیں ۔

تھوڑا ٹھنڈا کرکے بال اس چائے سے دھولیں زائد قہوہ بالوں سے نکل جانے دیں اور باقی کو تین سے چار گھنٹوں کے لیے لگا رہنا دیں ۔ پھر صاف پانی سے بال اچھی طرح دھو لیں اس نسخے کو تین سے چار بارا ستعمال کرنے کے بعد آپ کو فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment