بانجھ پن کے لیےالمصور کا عمل اولاد نرینہ کا وظیفہ

admin

بانجھ پن کے لیےالمصور کا عمل اولاد نرینہ کا وظیفہ

اللہ رب العزت کا ایک اسم مبارک اَلْمُصَوِّرُ ہے ۔ یہ نام اللہ تبارک و تعالیٰ کا صفاتی نام ہے ۔ اس اسم مبارک کا مطلب ہے شکل و صورت بنانے والا اور امتیازی شان عطا کرنے والا ۔
اعمال حسنہ اور نیک اولاد کے لیے یہ انتہائی مقبول اور مجرب وظیفہ ہے ۔ یَا مُصَوِّرُ کا وظیفہ کرنے کے بے شمار فوائد و ٹمرات ہیں ۔

مزید پڑھیں: یوم عاشورہ کے نوافل، روزہ اور دعائے عاشورہ

جو عورت بانجھ ہو وہ سات دن تک روزہ رکھے اور ہر روز غروب آفتاب کے بعد اور افطاری سے پہلے اکیس( 21) بار اللہ رب العزت کے اس اسم مبارک کے وظیفہ کو پڑھ کر پانی پر دم کریں اور اس پانی سے روزہ افطار کرے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اسے نیک اولاد سے نوازے گا۔ اور اس کو پرہیزگار، نیکوکار اور صالح اولاد عطا فرمائے گا ۔ اگر کوئی شخص 10 مرتبہ ہر روز اس وظیفے کو پڑھے گا تو اللہ رب العالمین اس کو صالح اولاد سے نواز دے گا ۔ اس کے علاوہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس وظیفے کو پڑھنے والے کا چہرہ بابرکت، روشن اور حسین کر دے گا ۔ اور اس وظیفے کو پڑھنے والے کو اعمالِ صالح کی بجا آوری میں اس شخص کی غیب سے مدد فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:سفید چنے نظام انہظام کو بہتر بنا کر ، آپ کے وزن کو کم کرے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرے

اس وظیفہ کو کرتے وقت اس کے اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ ہر روز درود ابراہیمی پڑھ کر ایک سو (100) مرتبہ ہر روزانہ بلا ناغہ اس کا ورد کریں۔ اس اسم مبارک کے وظیفہ کو حسب ضرورت یا حسب توفیق 11 دن، 21 دن ، 24 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے یا عمر بھر کے لئے بھی اس وظیفہ کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment