کیا آپ بھی گرمی میں زیادہ پسینہ اور اس سے آنے والی بدبو سے پریشان ہیں ؟

admin

زیادہ پسینہ آنے کا علاج

کیا آپ بھی گرمی کے موسم میں پسینے کی وجہ سے آنے والی بدبو سے پریشان ہیں؟؟؟ تو پھر جانیں ایک ایسا نسخہ جس سے نہ تو زیادہ پسینہ آئے گا اور نہ ہی بدبو۔

گرمی کے موسم میں پسینہ آنا تو ایک عام سی بات ہے لیکن اگر یہی پسینہ ضرورت سے زیادہ آنے لگے تو پریشانی کا وجہ بن جاتا ہے اور اس کی وجہ سے پیش آنے والی سب سے بڑی مصیبت ہے پسینے کی گندی بدبو۔
اس بدبو سے تب تک جان چُھڑانا ممکن نہیں جب تک پسینے کو کم نہ کیا جائے، اس مشکل سے نجات کے لئے آج آپ کو ایک ایسا نسخہ بتانے جا رہے ہیں جو پسینہ بھی کم کرے گا اور اس کی بدبو سے بھی نجات دِلائے گا۔

نسخے میں استعمال ہونے والے اجزاء یہ ہیں:
عرقِ گلاب،لیموں، گلابی پھٹکری، لونگ، تلسی کے پتے اور بیج۔

طریقہ:
• ایک دیگچی میں عرقِ گلاب ڈال کر اسے گرم کرلیں۔
اب اس میں 8 لونگ شامل کر لیں۔
• اب اس میں آدھے لیموں کا رس نچوڑ لیں۔
• اور اس پانی میں 30 تلسی کے پتے اور بیج توڑ کر ڈال لیں۔
• پھر اس پانی کو چولہے سے اُتار لیں اور آخر میں اس میں آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی گلابی پھٹکری شامل کر دیں۔

فوائد:
یہ ایک ایسا نسخہ ہے جس کو نہانے کے بعد آپ روزانہ استعمال کر سکتے ہیں، نہانے کے بعد جسم پر اس کو اسپرے کریں، اس کے استعمال سے نہ ہی تو پسینہ زیادہ آئے گا اور نہ ہی پسینے کی بدبو اور آپ کی یہ مشکل فوری طور پر ختم ہو جائے گی۔

Leave a Comment