فریج کو منٹوں میں صاف کرنے کا طریقہ

admin

Updated on:

فریج

فریج جتنی جلدی گندی ہو جاتی ہے اتنا ہی اسے صاف کرنا بھی مشکل لگتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو فریج کے تمام حصوں کو صاف کرنے کے ایسے ٹوٹکے بتائیں گے جن سے اسٹیپ بائے اسٹیپ گھنٹوں میں نہیں بلکہ منٹوں میں آپ کا فریج صاف ہو جائے گا اور محنت بھی زیادہ نہیں کرنی پڑے گی۔

فریج کی برف

سب سے پہلے فریج کو بند کرکے تار نکال دیں اور ساری برف پگھلا لیں۔ برف کو تیزی سے پگھلانے کے لئے تھوڑا سا نمک چھڑکا جاسکتا ہے۔

فریج کے نیچے والا دراز

تھوڑا سا بوریکس پاؤڈر، شیونگ جیل اور پی وی اے گلیو کو ہلکے ہاتھ سے ملا لیں۔ یہ ایک نرم ملائم فوم بن جائے گا۔ اس کو دراز پر ہر طرف ملنے سے تمام میل کچیل اور داغ دھبے اس پر چپک جائے گے۔ پھر صاف کپڑے سے ایک بار دراز کو صاف کر لیں۔

دیواریں

دیواروں کو صاف کرنے کے لئے ہاتھ پر پرانا دھلا ہوا موزا یا گلوز پہن لیں۔ دیوار پر موجود داغ دھبوں پر ٹوتھ پیسٹ ڈالیں اور اس سے صاف کرلیں۔ تمام گندگی صاف ہوجانے کے بعد گیلے کپڑے سے دیواریں صاف کریں۔ ٹوتھ پیسٹ گندگی صاف کرنے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش خصوصیات بھی رکھتا ہے اس کے علاوہ یہ ناگوار بو کو بھی دور کر دے گا۔

بوتل رکھنے والا اسٹیند

فریج کے سائیڈ میں جس اسٹینڈ پر بوتلیں وغیرہ رکھتے ہیں وہ پتلا ہوتا ہے اس لئے اسے دھونا آسان نہیں ہوتا۔ لیکن ہمارے بتائے ہوئے طریقے سے آپ بغیر دھوئے بھی آسانی سے اسے صاف کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے ایک پلاسٹک کی تھیلی میں ہائیڈروجن پر آکسائیڈ شیونگ جیل ڈال کر ملائیں اور تھیلی کو باندھ کر نیچے ایک یا دو سوراخ کرکے شیونگ فوم کا مرکب اسٹینڈ پر ڈالیں اور چند منٹ کے لئے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ کچھ دیر دیر بعد ہلکا گیلا اسفنچ لے کر صاف کر لیں۔

شیشے کے شیلف

شیشے کے شیلف صاف کرنے کے لئے لیموں یا نارنجی میں چارکول لگائیں اور اس کا رس شیشے پر ٹپکا کر کپڑے سے صاف کرلیں۔ وٹامن سی اور چارکول تمام گندگی، جراثیم اور بو کا خاتمہ کردینگے۔

باہر کی دیوار

بار بار فریج کھولنے اور بند کرنے کی وجہ سے فریج کی باہر کی دیوار پر نشان پڑ جاتے ہیں اس کے لئے آدھی بوتل ماؤتھ واش میں چند بوندیں ڈش واش کی ملا کر اسپرے کریں اور کسی موٹے کپڑے سے اسے صاف کرلیں۔

Leave a Comment