جو صدق دل سے صرف ایک بار لا الہ الا اللہ کا وظیفہ کرے گا اس کو ۔۔۔۔۔

admin

al aleem ka wazifa in urdu

اَلْعَلِیْمُ اللہ رب العزت کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک اسم ہے ۔ اس اسم کا مطلب ہے …بہت زیادہ جاننے والا یعنی اللہ تبارک تعالیٰ سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے وہ ظاہر اور باطن سب کا علم رکھنے والا ہے ۔ اللہ تعالیٰ تو دلوں کے حالوں سے بھی بخوبی واقف ہے ۔ انسان جس کام کی نیت کرتا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ اس سے بھی بخوبی آگاہ ہے ۔ اس اسم مبارک کی بیشمار برکتیں ہیں۔ اس نام مبارک کا وظیفہ جس مقصد کے واسطے کیا جائے گا ان شاءاللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔ یہ وظیفہ علم و معرفت کے حصول کے لیے انتہائی مقبول اور مجرب ہے۔

یَا عَلِیْمُ کا ورد کرنے کے بے شمار فوائد و تاثیرات ہیں ۔ اسم مبارک العلیم کا وظیفہ کرنے سے معرفت اور علم نصیب ہوتا ہے۔ اس وظیفے کو مسلسل جاری رکھنے سے اللہ تبارک و تعالیٰ علم و حکمت کے دروازے ہم پہ کھول دیتا ہے۔ ہر نماز کے بعد با وضو ہو کر خلوت میں جائے نماز پر بیٹھ کر ’’یَا عَالِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّھَادَۃِ‘‘ کا ایک سو (100) مرتبہ وظیفہ کرنے سے انسان صاحب کشف بھی ہو جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جو حاجت دل میں رکھ کر وظیفہ کرے گا وہ ضرور عطا ہو گی ۔ اس وظیفہ کے اوّل و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) بار ہر روزانہ کریں۔ اس اسم مبارک کے وظیفہ کو آپ حسب ضرورت اور حسب توفیق 11 یوم ، 21 یوم یا 40 دن یا اس سے زیادہ عرصہ کے لئے بھی جاری و ساری رکھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment