گردن کی سیاہی دور کرنے اور سر سے جوؤں کو ختم کرنے کا آسان گھریلو ٹوٹکا

admin

gardan ki siyahi door karna

گردن کی سیاہی کو دور کرنا:
گردن کی سیاہی یا داغ دھبے دور کرنے کے لئے لیموں، شہد،ہلدی،کا پیسٹ بنا کر گردن پر لگائیں ،اس سے سیاہی اور داغ دھبے ہی دور نہیں ہوں گے بلکہ گردن گوری بھی ہو جائے گی۔

آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کے لئے :
آنکھوں کے گرد وٹامن (ای)کا تیل لگائیں حلقے ختم ہو جائیں گے ۔
لیموں کے عرق میں روغنِ چنبیلی کے چند قطرے ملا کر رات کو سوتے وقت آنکھوں پر لگانے سے سیاہ حلقے دور ہو جاتے ہیں۔
آلو کے ٹکڑے کو کدو کش کر کے ململ کے کپڑے میں باندھ کر تقریباپندرہ منٹ آنکھوں پر رکھنے سے بھی سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں ۔
ململ کے کپڑے پر مالٹے کا تازہ رس لگا کر آنکھوں پر رکھنے سے بھی سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں ۔

سر سے جوئیں کا خاتمہ کرنے کے لئے :
سر سے جوئیں ختم کرنے کے لئے تلسی کے پتے لے لیں،تھوڑے سے پتے پانی سے دھو کر پیس لیں ،پھر رات میں بالوں کی جڑوں میں لگا کرکپڑا باندھ کر سو جائیں۔ صبح اٹھ کر کپڑا ہٹا کر سوکھے ہوئے پتوں کو جھاڑ لیں،اورکنگھی کرلیں ۔تھوڑے سے نیم کے پتے اُبال کر ایک بالٹی پانی لیں اور اس سے سر دھوئیں ،تلسی کے پتوں کی تاثیر یہ ہے کہ جوئیں دوبارہ نہیں پڑتیں۔
شیمپو بالوں میں لگائیں پھر نل کھول کر کنگھی کرتے رہیں،پانی ڈالتے رہیں جب شیمپو بالکل صاف ہو جائے تو ایک چوتھائی چائے کا چمچہ زیتون کا تیل ،دو قطرے لیموں کے رس کے ملا کر گیلے بالوں کی جڑوں میں لگا کر گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ کر بالوں میں لپیٹ لیں ،کچھ دیر بعد تولیہ ہٹا کر بالوں کو خشک کر کے باندھ لیں،ایک دو دفعہ یہ عمل دہرانے سے جوؤں سے زندگی بھر کے لئے نجات مل جائے گی۔

Leave a Comment