اللہ رب العزت کا یہ اسم ہر قسم کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بہترین ہے

admin

allah ka ism mubarak ka wazifa

اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک اسم اَلْغَفَّارُ ہے ۔ اللہ رب العزت کا یہ اسم ہر قسم کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بہترین ہے ۔ اس اسم مبارک کا مطلب بہت بخشنے والا ہے ۔
اس اسم مبارک کا وظیفہ مغفرت اور بخشش کے حصول کا بہت بہترین ذریعہ ہے ۔ یَا غَفَّارُ کا وظیفہ کرنے سے ہمیں بے شمار فائدے حاصل ہوتے ہیں ۔ اس اسم مبارک کا وظیفہ انتہائی مقبول اور مجرب ہے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے والے کو اللہ رب العزت بخش دیتا ہے۔

اس کے اعمالِ بد کی پردہ پوشی فرماتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کو اپنے ظاہری جمال سے بھی ڈھانپ دے گا۔ جو انسان نماز جمعہ کے بعد اس وظیفہ کو اپنا معمول بنالے گا اس پر آثار مغفرت ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور اگر کسی شخص پر غصہ کی کیفیت طاری ہوجائے اور اس کا غصہ کسی صورت کنٹرول نہ ہو رہا ہو تو اس وظیفے کی برکت سے اس شخص کا غصہ بھی ختم ہو جائے گا ۔ اس وظیفے کو ہمیشہ با وضو ہو کر اس کے اوّل و آخر میں 11، 11 بار درود ابراہیمی شریف پڑھ کر اس اسم مبارک کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔ اس وظیفہ کو آپ حسب ضرورت اور حسب ذوق 11 روز، 21 روز یا 40 روز یا اس سے بھی زیادہ عرصہ تک کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ ضروری سمجھیں تو اس اسم مبارک کا وظیفہ عمر بھر کے لیے بھی جاری رکھ سکتے ہیں ۔

Leave a Comment