کاروباری اور گھریلو زندگی میں اتار چڑھاؤ آنے کی صورت میں نماز عشاء کے بعد یہ وظیفہ کریں

admin

karobar aur gharelu pareshani ka wazifa

انسان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ، اچھی اور بری تقدیر پر ایمان رکھنا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کی دنیا میں آزمائش کیلئے اس کے سامنے کئی امتحانات رکھے ہیں۔ وہیں ان امتحانات سے سرخرو ہونے کا طریقہ بھی بتایا۔ بیماری ہو یا کوئی بھی اور مسئلہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی رہنمائی فرمائی ہے۔

حدیث پاک میں آتا ہے کہ اللہ نے دنیا میں کوئی ایسا مرض نہیں بنایا جس کا علاج اس کے ساتھ پیدا نہ فرمایا ہو سوائے مرض الموت کے ہر مرض کی شفا رکھی گئی ہے۔

ہماری روز مرہ زندگی میں اتار چڑھاؤ معمول کا حصہ ہے۔ معاشی پریشانیاں بھی دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندے کو آزمانے کا ایک ذریعہ ہے تاکہ بندہ ہر حالت میں اللہ کی شکر گزاری کا عادی ہو اور اچھے اور برے دونوں حالات کو رب کی طرف سے سمجھ کر شکر ادا کرے۔ اللہ تعالیٰ کے 99 صفاتی اسم مبارک ہیں ۔

ہر اسم مبارک اپنے اندر الگ تاثیر رکھتا ہے۔اسم مبارکہ کے وظائف جہاں روحانی معاملات میں مددگار ثابت ہوتے ہیں وہیں یہ دنیاوی مشکلات سے بھی چھٹکارا دلانے کا باعث بنتے ہیں۔
کاروباری اور گھریلو زندگی میں اتار چڑھاؤ آنے کی صورت میں نماز عشا کے بعد اول و آخر درود شریف کے بعد تین سو تین مرتبہ’یا مجیب یا وھاب ، پڑھیں اور بعد از تسبیح اسم مبارکہ اللہ سے نہایت خلوص اور درمندانہ انداز میں اپنی مشکلات دور کرنے اور حاجات پوری فرمانے کی دعا کریں انشااللہ آپ کی دعا اللہ تعالیٰ کےہاں ضرور مقبول ٹھہرے گی۔

Leave a Comment