جانئے بیکنگ سوڈے کے پانی سے ہم کن بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں

admin

baking soda ke fayde aur nuksan

بیکنگ سوڈا آپ کے گھر میں کبھی نہ کبھی تو استعمال ہوا ہی ہوگا، آپ اس کو زیادہ تر کھانے یا بیکنگ میں استعمال کرتی ہوں گی۔ یا زیادہ سے زیادہ سوڈا کو کچھ ضدی داغوں یا میل کچیل کی صفائی کے لئے استعمال کرتی ہوں گی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بیکنگ سوڈے کا پانی پینے سے آپ کے صحت کون کون سے مسائل حل ہو سکتے ہیں؟

بیکنگ سوڈے کا پانی:
بیکنگ سوڈا کھانے کو پھلانے، بیکنگ میں یا پھر صفائی کے کام میں تو اکثراستعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کی خفاظت میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن آج آپ کو بیکنگ سوڈا کے پانی پینے کے فائدے بتائیں گے کہ یہ کس طرح آپ کی صحت کو بحال رکھ سکتا ہے؟

1۔ بدہضمی دور کرے:
بیکنگ سوڈا کا پانی پینے سے اکثر ہونے والی بد ہضمی سے نجات مل سکتی ہے۔ اگر کھانا کھانے کے بعد بد ہضمی یا بھاری پن محسوس ہو تو 1 گلاس پانی میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر پی لیں ۔ اس سے بدہضمی اور گیس کی شکایت دور ہو سکتی ہے۔

2۔ یورک ایسڈ میں مفید:
اگر کسی کو یورک ایسڈ کی تکلیف ہو تو بیکنگ سوڈے کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے۔ یہ پانی یورک ایسڈ کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ اگر نہار منہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر پی لیں تو یہ یورک ایسڈ کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرے گا۔

3۔ سینے کی جلن کے لئے:
اگر تیزابیت یا سینے میں جلن کا مسئلہ ہو اس میں بھی بیکنگ سوڈا کا پانی کافی فائدہ مند ہے ۔ معدے کی تیزابیت میں بھی یہ کافی فائدہ پہنچاتا ہے۔

4۔ گردے کی پتھری :
کچھ انسانوں کو گردے کی تکلیف ہوتی ہے جس میں پتھری خاصی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اگر آپ بھی اس مسئلے سے دوچار ہیں تو اس کے لئے آپ اس پانی کو باقاعدگی سے استعمال کریں تو یہ فائدہ مند ہوگی۔

Leave a Comment