چاول کا آٹا فیس ماسک کے طور پر استعمال کرنے سے رنگت گوری اور جلد چمکدار ہوتی ہے۔ یہ سورج کی تپش کو ختم کرتا ہے اور جلد کو کیل مہاسوں سے بچاتا ہے۔ بس اس بات کا خیال رکھیں کہ فیس ماسک کو تازہ بنائیں اور اسے جلد پر زیادہ دیر تک لگا رہنے دیں۔چاول کے آٹے میں اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہیں جو جلد سے نقصان دہ، سیاہ دھبوں، مہاسوں، زہریلے مادوں اور داغوں کو دور کرتا ہے۔ اب فیس ماسک بناے کا طریقہ جانتے ہیں۔
چاول کا آٹا اور ٹی بیگ فیس ماسک:
اجزاء: ایک چمچ ..چاول کا آٹا،۔ ایک عدد ….ٹی بیگ تھوڑا سا گرم پانی، ایک چمچ ۔۔۔شہد۔
طریقہ:
ایک پیالا ابلتا ہوا پانی لیں اور اس میں ٹی بیگ کو 2سے3 منٹ کیلئے بھگو کر رکھ دیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی میں شہد اور چاول کا آٹا ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے جلد پر آہستہ آہستہ مساج کریں۔ 10 سے15منٹ کے بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔
چاول کا آٹا، ہلدی اور کریم کا فیس پیک:
سانولی رنگت دورکرنے کیلئے چاول کے آٹے کا یہ ماسک قدرتی طور پر بے انتہا اچھا ہے۔ یہ پگمنٹیشن ، خشک اور پھیکی جلد کیلئے سب سے مؤثر گھریلو علاج ہے۔
اجزاء:
ایک چمچ۔۔۔۔ چاول کا آٹا
ایک چمچ ۔۔۔۔تازہ کریم
ایک چٹکی ۔۔۔ہلدی پاؤڈر
طریقہ:
ایک پیالے میں تازہ کریم، چاول کا آٹا اور ہلدی پاؤڈر ملا دیں۔ مرکب کو گردن اور اپنے چہرے پر لگائیں۔ 10 سے 15 منٹ تک خشک ہونے دیں اس کے بعد منہ دھو لیں۔ہفتے میں کم از کم ایک بار یہ نسخہ ضرور استعمال کریں۔
چاول کا آٹا، کھیرا اور ایلوویرا کا فیس ماسک:
چاول کا آٹا خشکی کو دور کرتا ہے، جلد کی لچک کو بڑھاتا ہے، کھردرا پن کم کرتاہے، بہترین نتائج کیلئے ہفتے میں کم از کم ایک بار ماسک ضرور لگائیں۔
اجزاء:
دو چمچ ۔۔۔۔چاول کا آٹا
دو چمچ۔۔۔۔ ایلو ویرا جیل
دو کھانے کے چمچ ۔۔۔کٹا ہوا کھیرا۔
طریقہ:
ایک مکسنگ باؤل میں چاول کا آٹا، ایلو ویرا جیل اور کھیرا مکس کر لیں۔ پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ گرم پانی کا استعمال کرتے ہوئے اپنا چہرہ دھو لیں۔ اس ماسک کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے چہرے کو دھو لیں ۔