دودھ میں صرف ایک چیز ملائیں اور چہرے کے تمام مسائل سے نجات حاصل کریں

admin

chehre ke tamam masail ka hal

چہرے اور جلد کے ماہرین کے مطابق دودھ جلد کےلیے بہت مفید ہے لیکن اس کا باقاعدہ استعمال مزید فوائد بھی فراہم کرتا ہے جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔

دودھ بطور اسکن کلینزر:
دودھ چہرے کی جلد کو صاف کرنے کےلیے نہایت مؤثر ہے۔ یہ چہرے سے گرد وغبار کو صاف کرتا ہے اور جلد کے مردہ خلیات کو ہٹاکر بند مسام کو کھولتا ہے ۔ دودھ سیاہ بدنما کیلوں کو بننے سے روکتا ہے اور خشک جلد کو تر و تازہ رکھتا ہے۔

طریقہ استعمال:
روئی کے پھاہے (کاٹن بال) کو دودھ میں ڈبوئیں اور پانچ منٹ تک چہرے کے ہر حصے پر دائروں کی صورت میں گھمائیں کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیں۔دودھ سے خشک جلد کا علاج: پپڑی والی اور خشک جلد کےلیے دودھ ایک بہترین موئسچرائزر ہے جس کا استعمال جلد کو نمی اور غذائیت دے کر آپ کی جلد کو سارا دن تازہ رکھتا ہے۔

طریقہ استعمال:
روئی کے پھاہے کو دودھ میں ڈبو کر پورے چہرے پر لگائیں۔ دودھ کو 20 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ بہترین نتائج کے لیے دودھ میں کچلا ہوا کیلا ملا کر چہرے پر لگائیں اور نصف گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔

دودھ کا اسکرب:
دودھ کو ایک اسکرب کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں قدرتی طور پر (اے. ایچ .اے) کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ مرکب مہنگی ترین کاسمیٹکس مصنوعات میں بھی شامل ہوتا ہے۔( اے ایچ اے) جلد سے مردہ خلیات کو نکال باہر کرتا ہے اور جلد کی سطح کو نرم اور روشن بناتا ہے۔

طریقہ استعمال:
شہد اور دودھ کو ملاکر ایک قدرتی اسکرب بنایا جاسکتا ہے۔ اسے جلد پر لگائیں اور 15 منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیں۔ آپ کی جلد میں فوری چمک اور نکھار نظر آنے لگے گا۔

داغ دھبوں کو دور کیجئے:
جلد پر دھبے اور جھائیاں دور کرنے میں بھی دودھ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے بعد آپ کیمیکل بھری مہنگی کاسمیٹکس استعمال نہ کریں کیونکہ یہ ایک مؤثر اسکن ٹونر اور وائٹنر بھی ہے۔ دودھ اور گرین ٹی کو برابر مقدار میں ملائیں۔ اب روئی کو ڈبو کر جھلسی ہوئی جلد کے ہر دھبے پر لگائیں اور چہرے کو 15 منٹ بعد دھولیں۔ ہفتے میں تین مرتبہ استعمال کریں اور حیرت انگیز نتائج حاصل کریں۔

Leave a Comment