بارش کا موسم ،حبس، پسینہ اورشدید گرمی, اس موسم میں چہرے کو پر رونق کیسے بنایا جائے ؟

admin

chehre ko khubsurat banane ka tarika

جیسا کہ بارشوں کا موسم شروع ہو گیا ہے، جولائی اور اگست میں مون سون بارشیں شروع ہوتی ہیں ،لیکن بارشوں سے پہلے گرمی اور حبس سے سب کا حال برا حال ہوتا ہے۔ ایسے میں ،پسینہ گرمی، اور حبس کے باعث چہرے کے مسام بند ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں چہرے پر دانےنکلنا شروع ہو جاتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ جلد بھی خراب ہونے لگتی ہے، جس سے پمپلز اور کیل مہاسے نکل آتے ہیں، ایسے میں کونسے ٹوٹکے اپنائے جائیں کہ ہماری جلد اس موسم میں بھی ، چمکدار،نکھری ہوئی ، اور صاف ستھری نظر آئے۔

ویسے تو ہمیں ہر موسم میں جلد کی حفاظت کرنی چاہیے، لیکن بارشوں کے موسم میں کیونکہ بیکٹیریا زیادہ ہوتے ہیں تو اس میں اپنی جلد کا خیال بھی زیادہ رکھنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی ان دنوں میں بلیک ہیڈز وغیرہ کا مسئلہ بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔ایسے موسم میں بھی اپنی جلد کو چمکدار اورصاف رکھنے کیلئے آپ ان ٹوٹکوں پر لازمی عمل کریں۔

جیسا کہ آپ کو پتا ہے اس موسم میں نمی کا تناسب زیادہ ہو جاتا ہے تو چہرے پر سے تیل خارج ہونا شروع ہو جاتا ہے، جس کے باعث چپچپاہٹ بڑھ جاتی ہے اور ہمارے چہرے کے مسام بھی بند ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور جلد طرح طرح کے مسائل کا شکار ہونا شروع ہو جاتی ہے۔اس لیے جلد کی تفصیلی صفائی کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے کہ کلینزنگ اور اسکربنگ وغیرہ، اگر ہفتے میں ایک دفعہ یہ تفصیلی صفائی کر لی جائے توہمارا چہرہ چمک اٹھے گا۔

جلد اورچہرے کی حفاظت اور خوبصورتی کیلئے وٹامن سی بہت ضروری ہوتا ہے ، اس لئے وٹامن سی سپلیمنٹس کا استعمال اور چہرے کی خوبصورتی کیلئے وٹامن سی سیرم کا استعمال باقاعدگی سے کریں، اس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر ایسی رونق آئے گی کہ آپ خود حیران ہو جائیں گی۔ یہ آپ کی جلد کو تروتازہ بنا دے گا۔”سن بلاک” جیسا کہ اس کے نام سے ہی معلوم ہو رہا ہے کہ یہ سورج کی شعاعوں کو روکتا کرتا ہے، یہ سورج کی خطرناک الٹرا وائلٹ شعاعوں کو آپ تک پہنچنے سے روکتا ہے،تو باہر نکلتے ہوئے اس کا استعمال ضرور کریں ، یہ ہمیں گھر میں بھی چولہے کی تپش اور اس کی گرمی سے بچاتا ہے۔ اس لیے سن بلاک یا سن سکرین کا استعمال لازمی کریں ۔

اس طرح کے موسم میں میک اپ کا استعمال کم کر دیں، اگر آپ ہاؤس وائف ہیں تو کوشش کریں کہ میک اپ کریں ہی نہ ، صرف گھر سے باہر جاتے ہوئے ہلکا پھلکا میک اپ کریں وہ بھی جب ضرورت ہو اور اگر ورکنگ وومن ہیں تو بھی بہت ہلکا میک اپ استعمال کریں۔ ہیوی بیس استعمال کرنے سے احتراز کریں کیونکہ اس سے جلد پیک ہو جاتی ہے اور اس میں سے ہوا بھی نہیں گزر سکتی، جس کے باعث چہرے کے مسام بند ہوجاتے ہیں اور ایکنی اور پمپلز کا سبب بنتے ہیں۔اپنے چہرے کی جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کیلئے اس پر الکحل فری اسکن ٹونر استعمال کریں، یہ جلد کےP,H لیول کو برقرار رکھے گا اور چہرے کو صحت مند اور مناسب نمی فراہم کرتا ہے، چہرے کو بےجان اور بے رونق ہونے سے بچاتا ہے۔

اپنے چہرے کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے چہرے پر اضافی تیل نکلنے سے بچایا جائے۔ یہ تیل چہرے پر مٹی، دھول ، اور گندگی کو چپکا دیتا ہے، جس کی وجہ سے ایکنی اور پمپلز وغیرہ ہو جاتے ہیں اور اس کے ساتھ رنگت بھی ماند پڑ جاتی ہے، اس لیے اس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے چہرے پر ملتانی مٹی یا مڈ ماسک لگائیں، یہ ہمارے چہرے کا اضافی تیل جذب کر کے چہرے کو تروتازہ بنائے گی۔

Leave a Comment