Urdu Tipsصحت

موسم گرما میں ایک پیالی دہی میں اتنا گوندکتیرا ڈال کر کھا لیں معدہ ، جگر کی گرمی ،خو ن کی کمی ،تھکاوٹ سے نجات کا بہترین نسخہ

جگر اورمعدے کی گرمی ،طبیت میں چڑ چڑاپن ، سستی ، ہڈیوں کی تکلیف اورپاؤں کے تلووں میں جلن وغیرہ سے چھٹکارہ پانے کیلئے ایک پیالی دہی میں صرف یہ دو دانے شامل کر کے کھا لیں۔ سارے موسم گرما میں آپ بلکل ہشاش بشاش اور تندرست و توانا رہیں گے۔ہاتھ پاؤں اور باقی جسم کے جوڑوں اور ہڈیوں کی تکالیف ان شاءاللہ ہمیشہ کے لیے دور ہوجائے گی۔

اس گھریلو نسخہ کو بنانے کے لیے سب سے پہلے آپ ایک صاف پیالی لے لیں۔ پھر اس میں د و عدد چھوٹے ٹکڑے گوند کتیرا کے ڈالیں۔ آپ کو کسی بھی پنسار کی دکان سے گوند کتیرہ آسانی سے مل جائےگا۔

لیکن یہ یا د رہے کہ آپ نے براؤن رنگ والا گوند کتیرہ لیناہےکیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہےاور یہ انسانی ہڈیوں اور جوڑوں کو کافی مضبوطی دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تھکاوٹ کو ختم کرتا ہے۔ اب آپ اس میں اتنی مقدار میں پانی ڈالیں کہ گوند کتیرہ کے یہ دونوں ٹکڑے اچھی طرح پانی میں بھیگ جائیں۔یعنی کہ آپ نے ان کو اچھی طرح پانی میں بھگو دینا ہے۔ اس کے بعد پوری رات کے لیے آپ نے اس پیالی کو ڈھانپ کر رکھ دینا ہے۔ ساری رات بھگونے کی وجہ سے یہ گوند کتیرہ پھول جائے گا۔اس کے بعد ایک چھننی لے لیں۔اب اس میں گوند کتیر ا کو اچھی طرح چھان لیں اور پانی کو آپ الگ کردیں۔

اس کے بعدایک صاف باؤل لیں اوراب اس میں آپ ایک پیالہ دہی کا ڈالیں۔آپ نے کوشش کرنی ہے کہ فریش دہی لیں۔جب بھی آپ اس نسخہ کو استعمال کریں تو آپ نے اس کو تازہ بنانا ہےاور اس کو پہلے سے بنا کر نہ رکھیں۔ اب آپ اس میں آدھا کپ کے برابر ابلا ہوا دودھ ڈال دیں۔

اب جو گوند کتیرا ہے وہ آپ اس دہی میں ڈال دیں۔ ایک بڑاچائے والے چمچ کے برابر اس میں گوند کتیر ا کا ڈال دیں۔ اب خشک آلو بخار الے کران کی گھٹلیاں الگ کر لیں۔ اور ان کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں اور اب اس کو کسی باؤل میں ڈال دیں۔ مصری آپ نے آدھے چمچ کے برابر آپ ڈا ل لیں۔ اب ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے ایک گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں اور ایک صاف گلاس میں نکال لیں۔ لیجیئے ہمار ا بہت ہی کمال کا مکسچر ریڈی ہے۔

یہ ایک گاڑھا سا مکسچر ہوجائےگا۔ اب چاہے تو اس کو کھالیں یا پھر پی لیں۔آپ اس مکسچر کو دن میں کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ اتنے کام کا نسخہ ہے کہ یہ آپ کی بہت ساری بیماریوں کو جڑ سےہمیشہ کے لیئے ختم کردے گا، اور آپ اپنے اندر ایک دوڑتی ہوئی انرجی محسو س کرنے لگیں گے۔آپ ہفتے میں کم از کم اسے دومرتبہ لازمی بنا کر کھائیں۔ پورے موسم گرما میں آپ فریش اور صحت مند محسوس کریں گے۔اور ہاں اگر آپ اس کو مزید پتلا کرنا چاہیں تو اس میں مزید دودھ ڈال کر ایک شیک کی طرح بنا کر پی سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button