Urdu Tipsاسلامصحتوظائف

دانت اور داڑھ کے درد کے لئے آپ نماز عشاء میں درج ذیل 3 سورتیں اس طرح پڑھیں

داڑھ اور دانت درد کا علاج:

کسی کے دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگتا ہو، دانتوں میں درد ہو، یا عقل داڑھ نکلنے کی تکلیف ہو بعض لوگ اس کے نکلنے کے دوران ہونے والی تکلیف کی شدت برداشت سے باہر ہونے کی بنا پر اس کو نکلوا دیتے ہیں۔ پیارے نبی کے دور سے آزمایا ہوا یہ نسخہ شفاء آپ کو بھی بتا رے ہیں۔ اس سے نہ تو دانتو ں میں تکلیف رہتی ہے اور نہ ہی دانتوں میں ٹھنڈا اور گرم لگتا ہےاور نہ ہی (عقل ڈاڑھ) نکلنے کی کوئی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔
زیتون کے تیل میں روئی کو بھگو لیں اور دانت کےمتاثرہ حصے پر رکھ دیں۔اس عمل کو دن میں دو سے تین بار لازمی دہرائیں۔ زیتون کا تیل ورم کش خصوصیات کا حامل ہے۔ جو کہ ورم اور دانتوں کے درد کو کم کرکے آرام پہنچاتا ہے۔اس کے علاوہ آپ کو حیات رسول ﷺ سے منسوب کچھ خاص دعائیں بھی بتا رہے ہیں جس سے آپ کو داڑھ یا دانت کی تکلیف دوبارہ کبھی نہیں ہوگی۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمائی ہوئی یہ دعا پڑھیں جو کہ مندرجہ ذیل ہے۔ ” اَلحَمدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِینَ عَلٰی کُلِّ حَالٍ مَّاکَانَ “ 3مرتبہ اس دعا کو پڑھنا ہے اور جس داڑھ یا دانت میں درد ہو اس پر دم کر لیں۔

(2) عشاءکی نماز کے بعد جب آپ وتر پڑھنے کیلئے کھڑے ہوں تو یہ تین سورتیں بالترتیب اسی طرح پڑھیں۔ سورۃ النصر، سورۃ اللہب، سورۃ اخلاص۔ سورتیں پڑھنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے۔
پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ النصر پڑھنی ہے۔ دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اللہب کو پڑھنا ہے۔
تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص کو پڑھیں۔

اور وتر کی نماز اسی ترتیب قرات سے مکمل کر لیں۔ اس عمل کی مدت کچھ خاص مخصوص نہیں ہے۔ جب آرام آجائے تو پھر آپ چاہے پڑھیں یا نہ پڑھیں۔ بہتر تو یہی ہے کہ اسے آپ اپنی روز مرہ وتر کی نماز کا حصہ بنا لیں۔ یہ میراتجربہ بھی ہے اوراس کو میں نے آزمایا بھی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button