اگر آپ بھی فرش اور ٹائلوں کے ضدی داغوں سے پریشان ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں

admin

ghar ka farsh kaise saaf karen

گھر کا فرش اور ٹائلیں بھی آپ سے وقت مانگتے ہیں، اب صفائی تو آپ لازمی ہی کرتی ہوں گی گھر کی لیکن اگر ٹائلوں اور فرش کی ضدی میل سے پریشان ہیں تو ابھی بس یہ طریقہ آزمائیں۔ اس کے استعمال سے آپ اتنا اطمینان بخش نتیجہ حاصل کریں گی کہ روزانہ اسی طرح گھر کے فرش اور ٹائلوں کو چمکانے لگیں گی!

طریقہ:
٭ آدھی بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اس میں تین چمچ برتن دھونے والا محلول،چار چمچ سفید سرکہ، تین چمچ سرف، دو لیموں کا رس، چار چمچ نمک، اور اب اس میں دو چمچ نیل ڈالیں اور اس کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
٭ کسی بھی تولیے یا موٹے کپڑے کو اس محلول میں اچھی طرح ڈبوئیں اور اس سے فرش کو صاف کریں، ٹائلوں کو صاف کریں، سیڑھیوں کے کنارے صاف کریں۔

٭ اس طرح صاف کرنے سے آپ کے فرش بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے بشرطیکہ آپ روزانہ یہ طریقہ استعمال کریں۔

آپ سب لوگ سارے گھر کو تو صاف کر لیتے ہوں گے لیکن چولھے پر موجود داغ دھبوں کو صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور یہ بہت بدنما بھی محسوس ہوتے ہیں اور اگر آپ انہیں فوراً صاف نہ کریں اور یہ داغ پرانے ہوجائیں تو مستقل جلنے کی وجہ سے انہیں برتن دھونے والے صابن سے صاف کرنا ناممکن ہو جاتا ہے ۔ چولھے کوچمکتا دمکتا اور صاف ستھرا رکھنے کے لیے ہفتے میں ایک بار سر کے سے چولہے کی صفائی لازمی کریں ۔ سرکہ چکناہٹ اور جلنے کے داغ کو فوراً صاف کر دیتا ہے اور آپ کا چولہا صاف ستھرا، بالکل نئے جیسا ، اور چمکدار ہو جاتا ہے ۔

Leave a Comment