یہ بات توسب لوگ ہی جانتے ہیں کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے متوازن غذا کتنی ضروری ہے لیکن اگر ذیا بیطس کا مرض لا حق ہو جائے تو آپ کی غذائی عادات تبدیل ہو جاتی ہیں ،اس مرض میں مبتلا ہو نے سے قبل کچھ نشانیا ں ظاہر ہونے لگتی ہیں جو آپ کو آگاہ کرتی ہیں۔ اگر آپ نے احتیاط سے کام نہیں لیا تو یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے تو اس مرض سے بچ سکتے ہیں جیسے کہ میتھی دانہ کی افادیت سے کون واقف نہیں یہ ایک بے حد مفید اور صحت بخش سبزی ہے ،اسے دوا اور غذا دونوں کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔ جانتے ہیں میتھی دانہ کا یہ نسخہ کیسے تیار کیا جاتا ہے ؟
اجزاء:
میتھی دانہ… ایک چائے کا چمچ
پانی….. ایک گلاس
ترکیب:
میتھی دانہ کو ایک گلاس پانی میں رات بھر کے لئے بھگولیں، صبح نہار منہ سادہ پانی پینے کے بعد میتھی دانہ کا یہ پانی پی لیں یہ عمل شوگر نارمل ہو نے تک جاری رکھیں ۔ یہ نسخہ آپ کو ذیابیطس کا مریض بننے سے بچائے گا اورساتھ ہی یہ پانی بہتر نظام انہضام ،جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں بھی مدد فراہم کرے گا ۔