خوبصورتی اور کالے حلقے ختم کرنے کے لیے ابلے آلو کا حیران کن استعمال

admin

halke khatam karne ka tarika

آج ہم آپ کو کچھ کارآمد ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں، جن کے استعمال سے گھر بیٹھے آپ کے کالے حلقے بھی ختم ہو جائیں گے:

ٹپس:
٭ اُبلے ہوئے چقندر کو کھائیں، چاہے اس کو سالن کے ساتھ کھائیں یا سلاد کے ساتھ ، کیونکہ چقندر میں رنگ صاف کرنے والا مادہ شامل ہوتا ہے یہ آپ کو کالے حلقوں سے بھی نجات دے گا اور آپ کی رنگت بھی نکھارے گا۔

٭ روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی پیئیں، ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے بھی کالے حلقے پڑ جاتے ہیں۔

٭ ایک آلو کو ابالیں، اس کو چھیل کر میش کرلیں اور اس کو برف کے کیوبز میں 5 منٹ کے لئے ڈال کر چھوڑ دیں، پھر اس آلو کو چہرے پر لیپ کرکے 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، اس کے بعد برف کے ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں۔ یوں کالے حلقے ختم ہو جائیں گے۔

٭ بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی پر زیتون کا تیل لگا کر اس کو رات سونے سے قبل آنکھوں کے گرد لگائیں اس سے کالے حلقے ختم ہو جائیں گے ۔

Leave a Comment