جمعہ کے دن کا خاص وظیفہ، جو بھی یہ وظیفہ کرے گا اس کی ہر مراد پوری ہو گی

admin

jumma ke din ka khas wazifa

جمعہ کا مبارک دن جس کے بارے میں حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا کہ : جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے جومسلمان اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ سے بھلائی کا سوال کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو قبول کرتا ہے اور آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ یہ وقت بہت قلیل ہوتا ہے۔

ایک اور حدیث میں حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایاکہ : اس گھڑی کو عصر کے بعد تلاش کیا کرو۔ ایک اور حدیث میں حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ارشاد فرمایاکہ: اس گھڑی کو جمعہ کے دن عصرسے غروب آفتاب تک تلاش کرو۔ آج کے دن جو آپ کوعمل بتائیں گے یہ بہت کارآمد اور آزمودہ ہے ۔ جمعہ والے دن یہ کام آپ اپنی زندگی میں شامل کرلیں۔وہ جمعہ کے دن اچھی طرح غسل کیا کریں۔ اس کےعلاوہ کم ازکم 100 مرتبہ جمعہ کے دن درو د پاک نبی پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر بھیجا کریں۔ اس کے علاوہ آپ نے ” سورت کہف ” کی تلاوت کو بھی اپنی زندگی کا معمول بنانا ہے۔

آج جو سب سے بڑا مسئلہ ہے وہ اولاد کا نہ ہونا ہے۔ جو وظیفہ ہم آپ کو بتائیں گے وہ جمعہ کے دن کرنا ہے اس کے بعد جو بھی دعا مانگیں گے وہ قبول ہو گی ۔ خاص طور پر جو گھڑیاں بتارہے ہیں وہ قبولیت کا وقت ہے۔ آپ اسی طریقے سے دعا مانگیں جوآپ کوبتایا جارہا ہے ۔ انشاءاللہ! آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی۔ اور جو تمام بے اولاد افراد ہیں جب وہ اولاد کے حصول کےلیے اس طریقہ سے دعا مانگیں گے تو انشاءاللہ! اللہ تعالیٰ ان کو اولادکی نعمت سے نوازیں گے۔ اب آپ کو عمل کے بارے میں بتاتے ہیں کہ جمعہ کے دن آخری وقت یعنی عصر اور مغرب کی نماز سے پہلے آپ نے”آیت الکرسی ” مسلسل پڑھنی ہے۔ آپ نے بلاتعداد پڑھتے رہنا ہے، کم ازکم پانچ سو مرتبہ آپ نے آیت الکرسی پڑھنی ہے۔ آپ مسلسل پڑھتے جائیں۔

گنتی نہیں کر پا رہے تو کوئی بات نہیں ہے ۔ لیکن اس میں تعداد کی کوئی قید نہیں ہے ۔ اگر گنتی کرنا چاہتے ہیں تو پانچ سو مرتبہ کرلیں یہ آپ کے لیے آسانی رہے گی۔ اور مغرب کی اذان سے پہلے کوئی ایک خاص دعا جوآپ نےپہلے سے سوچ رکھی ہے ۔ جیسے کہ اولاد کے لیے یا اس کے علاوہ کوئی اور خواہش جو بھی ہو۔ کوئی مسئلہ ہے اس کے لیے دعا کریں۔ مغرب کی نماز سے پہلے دعا کرنی ہے۔ آپ جو بھی دعا مانگیں گے انشاءاللہ! وہ ضرور قبول ہوگی۔ آپ نے یہ عمل کم ازکم 3 ، 7، 11 یا پھر 21 جمعہ تک مسلسل اسی طریقے سے یہ وظیفہ کرنا ہے۔

Leave a Comment